کراچی(این این آئی)گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت پر رہا ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی بیٹی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ حلیم عادل شیخ کی بیٹی عائشہ حلیم نے والد کی رہائی کے بعد
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے آفیشل اکائونٹ کی پروفائل پیکچر تبدیل کردی ہے۔عائشہ حلیم نے اپنی نئی پروفائل پیکچر میں اپنے والد حلیم عادل شیخ کے ہمراہ اپنی تصویر لگائی ہے۔حلیم عادل شیخ اور ان کی بیٹی کی تصویر باپ بیٹی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کر رہی ہے۔عائشہ حلیم نے والد کی رہائی پر اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا اللہ تیرا شکر۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ NewProfilePic کا بھی استعمال کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر رہا کیا گیا تھا۔