اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے لیے خصوصی پیکج تیار کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم گلگت کے دورے کے دوران پیکج کا اعلان کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ خوبصورت وادیوں کا خطہ گلگت بلتستان، معاشی وسائل سے مالامال ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں خاطر خواہ ترقیاتی اقدامات کی ضرورت ہے۔