جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عاطف اسلم نے اہلیہ کو ’کوئین‘ قرار دیدیا

datetime 28  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اہلیہ سارہ بھروانہ کو اپنی ’کوئین‘ قرار دے دیا۔عاطف اسلم نے اپنی شادی کی 8ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں

عاطف اسلم اور اْن کی اہلیہ گارڈن میں موجود پْرفضا ماحول سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔عاطف اسلم نے تصویر کے کیپشن میں اہلیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میری ملکہ! مجھے اب بھی اس بات کی خوشی ہے کہ آپ مجھ سے ملیں ورنہ میری پتا نہیں کس سے شادی ہوجانی تھی۔گلوکار نے لکھا کہ آپ میری زندگی کی سب سے مضبوط شخصیت ہو۔انہوں نے اپنی اور اپنے دونوں بیٹوں کی طرف سے اہلیہ سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ سے بہت محبت کرتے ہیں۔آخر میں عاطف اسلم نے اہلیہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔عاطف اسلم کی جانب سے صرف ایک گھنٹے پہلے یہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جسے اب تک تین لاکھ 70 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی اتوار کو بھی جاری رہا۔واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ سال 2013ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…