اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو ارکان چار ماہ بعد ریٹائرہو جائیں گے ،وفاقی حکومت نے نئے ممبران کی تقرری پر کام شروع کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے ممبر کے پی ارشاد قیصر اوررکن پنجاب الطاف ابراہیم قریشی
25 جولائی کو ریٹائرہوجائیں گے ،دونوں الیکشن کمیشن ممبران کی پانچ سالہ پوری کرنے بعد ریٹائرڈ ہوں گے،وزیراعظم کو الیکشن کمیشن کے ممبران کی ریٹائرمنٹ سے متعلق بریفنگ دیدی گئی۔وزیراعظم نے سنیئر وزرا کو موزوں نام تلاش کرنے کاٹاسک سونپ دیا ہے۔