اسلام آباد ( آن لائن)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر ( این سی او سی ) نے ملک میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ایس او پیز کے نفاذ کے لیے مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تعداد آج (پیر ) سے صوبوں کو لاک ڈائون کیلئے تازہ ہاٹ سپاٹ کے نقشے فراہم کئے جائیں گے جبکہ 5 اپریل سے شادی کی تقریبات پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور مکمل پابندی ہوگی ،
ملک بھر میں تمام اقسام کی انڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر فی الفور پابندی عائد کر دی گئی،صوبائی انتظامیہ وقت سے پہلے پابندیاں عائد کرنے کے لیے بااختیار ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت صوبائی چیف سیکرٹریز کے ساتھ این سی او سی کا خصوصی اجلاس اتوار کو منعقد ہوا،اجلاس میںچاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ،اجلاس میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے، جس کے مطابق آج 29 مارچ سے این سی او سی کی جانب سے صوبوں کو لاک ڈاؤن کے لیے تازہ ہاٹ سپاٹس کے نقشے فراہم کیے جائیں گے،5 اپریل سے شادی کی تقریبات پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،صورتحال کے پیش نظر صوبائی انتظامیہ وقت سے پہلے پابندیاں عائد کرنے کے لیے بااختیار ہوگی،ملک بھر میں تمام اقسام کی انڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر فی الفور پابندی عائد کر دی گئی ،اجتماعات میں تمام اقسام کے سماجی, ثقافتی, سیاسی, سپورٹس اور دیگر اقسام بھی شامل ہے،اجلاس میں بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ کم کرنے کے حوالے سے بھی مختلف آپشنز پر غور کیا گیا،ٹرانسپورٹ پر پابندی کے حوالے سے حتمی فیصلہ صوبوں سے فضائی اور ریلوے اور سڑک کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد سے متعلق ڈیٹا کی بنیاد پر کیا جائے گا،صوبوں کو این سی او سی کی جانب سے ویکسی نیشن کے ٹارگٹس پورے کرنے کی ہدایت کی گئی نمز میں ویکسی نیشن کے لیے درست اور بروقت ڈیٹا کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ چیف سیکرٹریز کو ایس او پیز پر عملدرا?مد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے اور تمام شہریوں سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی درخواست ہے، انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کا نفاذ ہماری حفاظت کے لیے ہی کیا جا رہا ہے۔