بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر چھوٹا عہدہ تو اتنی ہٹ دھرمی کیوں؟ پیپلز پارٹی کامسلم لیگ (ن) پر جوابی وار

datetime 28  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوٹا ہے تو اس پر اتنی ہٹ دھرمی کیوں دکھائی گئی ؟اگر یہ چھوٹا عہدہ تھا تو ہم سے مشاورت کیوں نہیں کی گئی ؟وفاقی کابینہ میں بحران ہے ،حکومت میں پھوٹ پڑچکی ہے

۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی کے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔شیری رحمن نے کہاکہ الیکٹڈاورسلیکٹڈکے بحث میں نہیں جاناچاہیے اس کافائدہ حکومت کوہوگا،یہ نہیں ہوسکتاکہ آپ کسی کودیوارسے لگائیں،پہلے کہاتھاکہ ہم استعفوں کی سیاست پریقین نہیں رکھتے۔ہم لانگ مارچ اوراحتجاج کیلئے تیارتھے۔ انہو ں نے کہاکہ آپ کواتناچھوٹاعہدہ لگ رہاتھاتوہم سے مشاورت کیوں نہیں کی،سینیٹ اپوزیشن لیڈرچھوٹاعہدہ ہے تواتنی ہٹ دھرمی کیوں تھی۔شیری رحمن نے کاکہ جوبائیڈن نے آپ کوکلائمٹ چینج سمٹ میں بلایاہی نہیں ،حکومت نے پی آئی اے سمیت دیگراداروں کوتباہ کردیا،ملکی معیشت کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھاجارہاہے،آئی ایم ایف کی شرائط قبول کرناحکومتی پالیسی کی کمزوری ہے،شیری رحمان نے کہاکہ کوروناکی تیسری لہرمیں کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہورہاہے، کوروناویکسین 160فیصدمہنگی بیچی جارہی ہے،کوروناویکسین دوستوں کی کمپنیوں کے ذریعے منگوائی جارہی ہیں،دیگرممالک میں کوروناویکسین لگوانے کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…