ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کے دور حکومت میں میگا کرپشن پٹرولیم بحران سے مختلف شخصیات نے اربوں روپے بنا لئے

datetime 28  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، اے پی پی)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ  شہد کی دلدلوں سے پیسہ نکلوانا آسان نہیں ہو گا ، لیکن پاکستان میں لوگ ابھی بھی عمران خان سے امیدیں رکھے ہوئے ہیں ، جس کا

اندازہ وزیر اعظم عمران خان کو ہونا چاہئے تاہم مجھے افسوس ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں میگا کرپشن ہوئی ان کے خلاف کارروائی ہونے کی بجائے ان کو ہٹادیا گیا کیونکہ یہاں کسی سے پیسہ نکلوانا آسان نہیں ہے۔سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ ندیم بابر کی رخصت شروعات ہے ،اس کے بعد مزید وزرا کو فارغ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ، مقتدر حلقوں نے بھی کہہ دیا کہ کئی وزرا کی کارکردگی بہت خراب ہے، یہ بدنامی کا باعث بن رہے ہیں جب کہ وزیراعظم کو بھی ان وزرا کی کرپشن کی رپورٹس مل چکی ہیں، جو وزرا نشانے پر ہیں ان کے حوالے سے یہ باتیں گردش کر رہی ہیں کہ اگر انہیں نہ ہٹایا گیا تو پھر اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن خود انہیں ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ سال ملک میں پیدا ہونے والے پیٹرولیم بحران کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے، سیکرٹری پٹرولیم کو بھی عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی گئی، وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بحران کی تحقیقات کی جائیں جو ایف آئی اے نے کیں، 90 دنوں میں ایف آئی اے فرانزک تحقیقات مکمل کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…