جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

جس چیئرمین سینیٹ کوچیلنج کیا،اسی کے پاس عرضی لے گئے ، پیپلزپارٹی کیلئے اپوزیشن لیڈرکا عہدہ ناگزیر تھا تو نوازشریف کوبتاتے وہ یہ عہدہ خوشی سے پیپلزپارٹی کو دے دیتے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 26  مارچ‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس چیئرمین سینیٹ کوچیلنج کیا،اسی کے پاس عرضی لے گئے، یوسف گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے درخواست سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگا، پیپلزپارٹی کیلئے سینیٹ کے اپوزیشن لیڈرکا عہدہ ناگزیر تھا تو نوازشریف کوبتاتے وہ یہ عہدہ خوشی

سے پیپلزپارٹی کو دے دیتے۔۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتوں نے اعظم نذیر تارڑ کی حمایت کا اعلان کیا، 27 سینیٹرز ان کی حمایت کرچکے ہیں۔ پی ڈی ایم کے مقاصد کے ساتھ بیوفائی کرنے والا بڑی قیمت ادا کرے گا۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا معاملہ پی ڈی ایم اجلاس میں رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں 72 سال سے چلنے والا میوزیکل چیئرکا کھیل ختم ہو، پی ڈی ایم پاکستان کے 22 کروڑعوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔ نیب قومی اداروں کیخلاف بیان پر ایکشن لے سکتا ہے، نیب ایس او پیز کی خلاف ورزی پروزیراعظم کونوٹس جاری کرے۔انہو ںنے مزید کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کو اعتماد میں لئے بغیر فیصلہ لیا گیا، اس سے اپوزیشن اتحاد کو دھچکا لگا ہے اس طرح کی مشکوک ٹرانزیکشن پی ڈی ایم کے اغراض و مقاصد کی شفاف سیاست کیلئے میرے خیال میں مناسب نہیں ہے ، ایسا نہیں کیا جانا چاہیے تھا ، اگر پیپلز پارٹی کیلئے لیڈر آف اپوزیشن کا یہ عہدہ اتنا ناگزیر تھا تو اگر وہ اپنی مجبوری نوازشریف کو بیان کرتے تو وہ خوشی کے ساتھ انہیں یہ عہدہ دے دیتے لیکن باپ پارٹی کے سینیٹرز کو ملا کر پی ڈی ایم کی جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر ،اس طرح کا اقدام یقینا مناسب نہیں ہے۔۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف بننے کیلئے درخواست آج ہی جمع کروائی ہے۔ ان کے قائد حزب اختلاف بننے کے لئے درخواست پر 30 سینیٹرز نے تحریری حمایت کے لئے دستخط کیے ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…