منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان حکومت کی اچھی کارکردگی کی تشہیر کیلئے 1 ارب روپے فنڈز کی منظوری دے دی گئی

datetime 26  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ای سی سی نے حکومتی اقدامات کی تشہیر کیلئے ایک ارب روپے کی منظوری دیدی۔وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس ہوا جس میں حکومتی اقدامات کی تشہیری مہم کیلئے 1 ارب روپے کی منظوری دی گئی،فنڈز کی منظوری وزارت اطلاعات کی درخواست پر دی گئی، تشہیری مہم کیلئے

فنڈز تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی مد میں خرچ ہونگے۔اس طرح عمران خان حکومت کی اچھی کارکردگی کی تشہیر کے لئے ای سی سی کے اجلاس میں ایک ارب کی منظوری دے دی گئی ہے۔ دوسری جانب پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے31ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 4ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 27 ارب 92 کروڑ 35لاکھ 52ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ عبد اللہ خان سنمبل نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران سمیت سینئر چیف کوآرڈینیشن اور اسسٹنٹ چیف کوآرڈینیشن نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں صوبہ پنجاب کے تمام ڈی ایچ کیو اور 15 ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کیلئے 10 ارب 5 کروڑ 43 لاکھ 20 ہزار روپے، راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کے سلسلہ میں اراضی کے حصول، پراپرٹی کے معاوضے اور انہیں متبادل جگہ فراہم کرنے (لمبائی66.3 کلومیٹر) کیلئے 14 ارب 32 کروڑ 65 لاکھ 50 ہزار روپے شامل ہیں جبکہ ضلع بہاولپور میں بہاولپور یزمان روڈ تا چاندنی چوک

(لمبائی 40.06کلومیٹر) روڈ کو دو رویہ رکنے کیلئے 3 ارب 27 کروڑ 10 لاکھ 32 ہزار روپے اور ضلع مظفر گڑھ میں لنڈی پتافی کے ایریا میں AR-1 کے ساتھ دریائے سندھ کے بائیں جانب کٹاو کی جانچ پڑتال کیلئے 27 کروڑ 16 لاکھ 50 ہزار روپے کی منظوری کے بعد آئندہ بجٹ میں شمولیت کیلئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کو بھجوا دیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…