جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

نواز شریف نے وطن واپسی کیلئے بڑی شرط رکھ دی

datetime 26  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف نے پاکستان واپسی کیلئے بڑی شرط رکھ دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اپنے بھائی شہباز شریف کے تحت اہم لوگوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ واپس آنے کیلئے تیار ہیں لیکن  انہیں گرفتار نہ کیا جائے ۔

دوسری جانب لیگی ترجمان محمد زبیر نے نجی ٹی وی چینل کو سارے معاملے کا پول کھولتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف اپنی صحت کی وجہ سے نہیں بلکہ فیئر ٹرائل نہ ہونے کی وجہ سے وطن واپس نہیں آ رہے، میاں نواز شریف کو فیئر ٹرائل نہیں ملا، یہ بات کرکے لیگی رہنما محمد زبیر نے عدالتوں پر سوال اٹھا دیا ہے، دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپ جتنے اوچھے ہتھکنڈے اپنائیں گے اتنی نیب کی بات ہوگی، ہمارا پر امن احتجاج اور اظہار یکجہتی ہرحال میں ہوگا جبکہ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کرائے کے ترجمان، لوٹا بریگیڈ آج کل اخلاقیات، سیاسی اتحاد پر بات کرتی ہے،شہبازشریف کو جیل میں میڈیکل رپورٹ تک رسائی نہ دو، یہ گھٹیا اور چھوٹی حرکت ہے۔ جمعرات کو لاہورمیں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ہمراہ نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما عطاتارڑ کہا کہ نیب کو ایک مقدس گائے بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، جیل جائیں تو نوازشریف، جیل جائیں تو شہبازشریف۔انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر ایک ڈرپوک آدمی ہے، آپ کی ایک ایک حرکت کو دیکھ رہے ہیں، وقت آئے گا آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے، جتنے بھی اے ٹی ایمز ہیں وہ شہزاد اکبر کی معاونت سے جیبیں بھر رہے ہیں، سب سے پہلے شہزاد اکبر کو جیل میں ڈالیں گے۔عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ رائیونڈ اراضی کا کیس تفتیشی ٹیم بھی مانتی ہے اس میں کوئی دم نہیں، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے یہ کیس بنایا گیا ہے، اب یک دم مریم نواز کیخلاف کیوں کیسز بنائے جا رہے ہیں۔عطاتارڑ نے کہا ہے کہ نیب اس ملک میں ایک مذاق بن گیا ہے، آپ پوچھیں عدالتوں میں جا کر ان کا عدالتوں میں کیا حشر ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹا چینی کس نے چوری کیا پوری قوم جانتی ہے، بجلی کے کارخانوں والے کابینہ میں بیٹھے ہیں، جس نے ادویات چوری کیں اسے پارٹی کا جنرل سیکریٹری بنایا گیا۔عطاتارڑ نے کہا ہے کہ انہوں نے 126دن دھرنے کیے اور پی ٹی وی پر حملہ کیا، یہ گالم گلوچ کا کلچر آپ کی سیاسی جماعت میں ہے ہماری جماعت میں نہیں۔دوسری جانب مریم اورنگزیب نے حکومت کی کاکردگی اور مہنگائی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کرائے کے ترجمان، لوٹا بریگیڈ آج کل اخلاقیات، سیاسی اتحاد پر بات کرتی ہے، جس دن آٹا، چینی، گیس، پیٹرول، دوا مہنگی ہو اس دن ان سب کوسانپ سونگھ جاتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ان کی انتہا یہ ہے کہ شہبازشریف کو جیل میں میڈیکل رپورٹ تک رسائی نہ دو، یہ گھٹیا اور چھوٹی حرکت ہے، چھوٹی ذہنیت کی عکاسی ہے، ایک مہینہ ہوگیا شہبازشریف نے میڈیکل ٹیسٹ کرائے، میڈیکل رپورٹ ان کو نہیں دی جارہی۔اْن کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے خلاف آشیانہ،صاف پانی، گندا نالا کیس میں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی، اب اس بات پر اتر آئے ہیں کہ شہبازشریف کی میڈیکل رپورٹ نہیں دینی، یہ چور چور کا شور کر کے بجلی کا یونٹ11سے 24روپے پر لے گئے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چور چور کا شور کر کے گیس کی قیمت 800 سے 1400روپے پر لے گئے، یہ اتنیبڑے چور ہیں کہ سرکلر ڈیٹ ایک ہزار 36بلین تھا 27سوبلین کر دیا ہے، یہ چور بریگیڈ سلیکٹرز کی گاڑی کرائے پر چلا رہی ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ جو خود چور ہیں وہ چور چور کا نعرہ لگا کر چینی 52 سے 120پر لے گئے، یہ پاکستان کی ترقی5.8 فیصد سے منفی پر لے گئے ہیں۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…