جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گرا دی

datetime 25  مارچ‬‮  2021 |

کراچی(آن لائن)جی ڈی اے کے اہم رکن علی گوہر مہر کے بھتیجے اور سابق وزیراعلی سندھ مرحوم علی محمد مہر کے بیٹے احمد علی مہر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ احمد علی مہر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان فریال تالپور، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ جمعرات کو پریس

کانفرنس میں کیا ہے۔ اس موقعے پر فریال تالپور،نثار کھوڑو اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے احمد علی مہر کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔ احمد علی مہر نے کہا کے بلاول بھٹو سمیت پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کرکے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں ملک میں مہنگائی سمیت عوام کو یر مسئلے پر ریلیف پیپلز پارٹی ہی دے سکتی ہے کوئی اور جماعت نہیں۔ اس موقعے پر پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کے عوام کے مسائل اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے اورپیپلز پارٹی ملک میں عوام کی حکمرانی اور حقیقی جمھوریت کے لئے جدوجھد کر رہی ہے۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں اس سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیج کر رہینگے۔۔ نثار کھوڑو نے کہا کے بھٹو شہید کی پارٹی اب کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کے وزیراعظم عمران خان نے جن اراکین پر سینیٹ میں بکنے کا الزام لگایا اور ان ہی اراکین سے ووٹ لیا ان سے پہلے وہ معافی مانگیں۔ اس موقعے پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کے کتے کاٹنے کے واقعات صرف سندھ نہیں ملک بھر میں ہورہے ہیں مگر عدالت کیجانب سے سندھ میں ایم پی ایز کا معطلی کا فیصلہ درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کے عدالت نے ایسا فیصلہ دینے سے قبل

صحیح دماغ کا استعمال نہیں کیا اس لئے سندھ حکومت عدالت کے اس فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرے گی۔ وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کے وفاقی حکومت کو گریڈ 21 کے 16 افسران سندھ حکومت کو دینے ہیں جو کے وفاق کیجانب سے سندھ کو نہیں دئے جا رہے اور جو کچھ افسران سندھ میں کام کر رہے ہیں ان کی خدمات

واپس لینا چاھتے ہیں۔انہوں نے کہا کے وفاقی حکومت سندھ کو افسران نہیں دے رہی اس لئے سندھ میں افسران کا بحران پیدا ہو رہا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کے وفاقی حکومت اسٹیٹ بینک کو جو اختیارات دینا چاھتی ہیے وہ عمل ملک کے لئے خطرناک ثابت ہوگا اور وفاق کیجانب سے اسٹیٹ بینک کو اختیارات

دینے والے معاملے پر ضرورت پڑی تو سندھ اسمبلی سے قرارداد منظور کرکے اس معاملے کو وفاق کے سامنے اٹھایا جائے گا۔ مراد علی شاہ نے کہا کے سکھر کے علاقے صالح پٹ میں صحافی کے قتل کے متعلق کچھ شواھد ملے ہیں جس کے بعد جلد گرفتاریاں ہونے والی ہیں اور مقتول صحافی کے ورثاء کے ساتھ انصاف ہوگا انہوں نے

کہا کے میں صوبے کا وزیراعلی ہوں شھریار شر سمیت کوئی بھی شخص مجھ سے مل سکتا ہے جبکے شھریار شر نے تو سینیٹ میں پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دینے کا کھلا اعلان کیا تھا یہ ان کا حق تھا کیوں کے ووٹ ضمیر کا ہوتا ہے۔ اس موقعے پر پی پی پی لیڈیز ونگ کے سربراہ فریال تالپور نے کہا کے علی گوھر مھر کا نہ پیپلز پارٹی میں آنے کا ایسا کوئی امکان ہے نہ ہی پیپلز پارٹی نے ان سے شمولیت کے لئے کوئی رابطہ کیا ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…