اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

نواز شریف پاکستان واپس کیوں نہیں آ رہے؟ محمد زبیر نے بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 25  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ+ آن لائن) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف لندن سے پاکستان واپس کیوں نہیں آ رہے ہیں اس کا جواب دیتے ہوئے لیگی ترجمان محمد زبیر نے نجی ٹی وی چینل کو سارے معاملے کا پول کھولتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف اپنی صحت کی وجہ سے نہیں بلکہ فیئر ٹرائل نہ ہونے کی وجہ سے وطن واپس نہیں آ رہے، میاں

نواز شریف کو فیئر ٹرائل نہیں ملا، یہ بات کرکے لیگی رہنما محمد زبیر نے عدالتوں پر سوال اٹھا دیا ہے، دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپ جتنے اوچھے ہتھکنڈے اپنائیں گے اتنی نیب کی بات ہوگی، ہمارا پر امن احتجاج اور اظہار یکجہتی ہرحال میں ہوگا جبکہ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کرائے کے ترجمان، لوٹا بریگیڈ آج کل اخلاقیات، سیاسی اتحاد پر بات کرتی ہے،شہبازشریف کو جیل میں میڈیکل رپورٹ تک رسائی نہ دو، یہ گھٹیا اور چھوٹی حرکت ہے۔ جمعرات کو لاہورمیں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ہمراہ نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما عطاتارڑ کہا کہ نیب کو ایک مقدس گائے بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، جیل جائیں تو نوازشریف، جیل جائیں تو شہبازشریف۔انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر ایک ڈرپوک آدمی ہے، آپ کی ایک ایک حرکت کو دیکھ رہے ہیں، وقت آئے گا آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے، جتنے بھی اے ٹی ایمز ہیں وہ شہزاد اکبر کی معاونت سے جیبیں بھر رہے ہیں، سب سے پہلے شہزاد اکبر کو جیل میں ڈالیں گے۔عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ رائیونڈ اراضی کا کیس تفتیشی ٹیم بھی مانتی ہے اس میں کوئی دم نہیں، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے یہ کیس بنایا گیا ہے، اب یک دم مریم نواز کیخلاف کیوں کیسز بنائے جا رہے ہیں۔عطاتارڑ نے کہا

ہے کہ نیب اس ملک میں ایک مذاق بن گیا ہے، آپ پوچھیں عدالتوں میں جا کر ان کا عدالتوں میں کیا حشر ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹا چینی کس نے چوری کیا پوری قوم جانتی ہے، بجلی کے کارخانوں والے کابینہ میں بیٹھے ہیں، جس نے ادویات چوری کیں اسے پارٹی کا جنرل سیکریٹری بنایا گیا۔عطاتارڑ نے کہا ہے کہ انہوں نے 126دن

دھرنے کیے اور پی ٹی وی پر حملہ کیا، یہ گالم گلوچ کا کلچر آپ کی سیاسی جماعت میں ہے ہماری جماعت میں نہیں۔دوسری جانب مریم اورنگزیب نے حکومت کی کاکردگی اور مہنگائی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کرائے کے ترجمان، لوٹا بریگیڈ آج کل اخلاقیات، سیاسی اتحاد پر بات کرتی ہے، جس دن آٹا، چینی، گیس، پیٹرول،

دوا مہنگی ہو اس دن ان سب کوسانپ سونگھ جاتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ان کی انتہا یہ ہے کہ شہبازشریف کو جیل میں میڈیکل رپورٹ تک رسائی نہ دو، یہ گھٹیا اور چھوٹی حرکت ہے، چھوٹی ذہنیت کی عکاسی ہے، ایک مہینہ ہوگیا شہبازشریف نے میڈیکل ٹیسٹ کرائے، میڈیکل رپورٹ ان کو نہیں دی جارہی۔اْن کا کہنا

تھا کہ شہبازشریف کے خلاف آشیانہ،صاف پانی، گندا نالا کیس میں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی، اب اس بات پر اتر آئے ہیں کہ شہبازشریف کی میڈیکل رپورٹ نہیں دینی، یہ چور چور کا شور کر کے بجلی کا یونٹ11سے 24روپے پر لے گئے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چور چور کا شور کر کے گیس کی قیمت 800

سے 1400روپے پر لے گئے، یہ اتنیبڑے چور ہیں کہ سرکلر ڈیٹ ایک ہزار 36بلین تھا 27سوبلین کر دیا ہے، یہ چور بریگیڈ سلیکٹرز کی گاڑی کرائے پر چلا رہی ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ جو خود چور ہیں وہ چور چور کا نعرہ لگا کر چینی 52 سے 120پر لے گئے، یہ پاکستان کی ترقی5.8 فیصد سے منفی پر لے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…