جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

چین نے دنیا کو اپنے پروں میں چھپانا شروع کر دیا،کشمیر کی آزادی کی نوید بھی سنا دی گئی، امریکہ اور بھارت کے بارے تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 25  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)برطانیہ کے سابق لارڈ اور آزاد کشمیر کی معروف سماجی اور سوشل شخصیت نذیر احمد نے کہا ہے کہ محسوس ہونے لگا کہ دنیا بدلنے والی ہے اور سب کچھ نیا نیا ہونے کو ہے،جیسا کہ کہا جاتا ہے آواز خلق نقارہ خدا،تو مجھے یہ کہنے میں عار نہیں کہ چین نے دنیا کو اپنے پروں میں چھپانا شروع کر دیا،امریکہ بکھرنے

لگا،بھارت ٹوٹنے لگا،کشمیر آزاد ہونے کے قریب قریب،سکھوں کو بھی آزادی ملنے والی ہے،عمران حکومت کو کشمیر پر پالیسی بدلنے کی ضرورت ہے،لائن آف کنڑول کے ہرگاؤں اورگھر کو مورچہ اور دفاعی لائن قرار دیکر انہیں اسلحہ فراہم کر دیا جائے تو میرا یقین ہے کہ سربکف کشمیری بھارت سے خوب نمٹ لیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آن لائن میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،سابق لارڈ اور سماجی شخصیت نذیر احمد نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو کشمیر سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کرنا ہوگی،اور یہ حقیقت کے عین مطابق ہے کہ ہندتوا،اور فاشسٹ پالیسی نے مودی کو ناکام اور پورے بھارت کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ ملک بچائیں یا ایسی جارحانہ سوچ کی عکاس کریں،یہاں بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاں کی عوام موجودہ بھارتی حکومت سے نالاں ہے اور انکی پالیسیوں سے کسی صورت مطابقت نہیں رکھتے،یہاں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کشمیر کے حوالہ سے ایک خصوصی نمائندہ بنائے جو کہ پوری دنیا میں سفارتکاری کرے،نذیر احمد نے کہا کہ کشمیر تو کیا میں پوری دنیامیں عالم اسلام میں ہونیوالے مسائل پر آواز بلند کرتا رہا ہوں،سوال کے جواب میں سابق لارڈ نے کہا کہ برطانیہ سمیت ہر مہذب محفل اور دیگر ممالک میں زباں زد عام ہے

اور ایک کہاوت بھی ہے کہ،،آواز خلق نقارہ خدا،کہا جا رہا ہے کہ امریکہ اپنے پاؤں سے کھسک رہا اور چائنہ کے پنجے دنیا کے گرد دکھائی دینے لگے ہیں،محسوس کیا جا سکتا ہے کہ امریکہ سپر پاور سے پیچھے دھیرے دھیرے جانے لگا ہے،دوسری جانب یہ بھی کرونا اور دیگر مسائل پر دیکھا گیا کہ امریکہ کی بجائے چائینہ اکنامک پاور

بنا،امریکہ سے معلق سابق لارڈ کا کہنا تھا کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیساں اندر سے امریکہ کو کھوکھلا کر گئیں اور رہ سہی کسر جوبائیڈن نے پوری کر دی،بھارت سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت کے اندر کافی ٹوٹ پھوٹ ہے اور وہاں کی عوام خود کو محٖفوظ نہیں سمجھ رہے ہیں،ایک جانب کشمیر،خالصتان

تحریک،اور کسان تحریک سے لیکر دیکر ایشو ز نے اب دھڑلے سے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے،جیسا کہ مثل یقین ہے کہ کفر کا نظام تو چل سکتا ہے مگر ظلم کا نہیں،بھارت کے وزیر اعظم مودی نے اپنی فاشسٹ سوچ کو عام شہری تک سرائیت دی اور گلی کوچے،محلے تک محفوظ نہ رہے ہیں،مودی کی اس انتہا پسند سوچ نے بھارت کو

متزلزل کر دیا ہے،کووڈ پر سوال کے جواب میں کہاکہ پاکستان پر اللہ پاک کا خاص کرم رہا کہ اتنی تباہی نہ ہوئی جتنی دیگر ممالک میں ہوئی تھی،معاشی اعتبار سے عوام مشکلات کا شکار تو رہی مگر ایمانی تقاضا ہے کہ مشکلات سے ہی قومیں بنتی و سنورتی ہیں،سابق لارڈ نذیر احمد نے ایک ذاتی اور نجی زندگی پر کیے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ ایک پچاس سال پرانا مسئلہ کو سامنے لاکر میری ساکھ اور شہرت کونقصان پہچانے کی ناکام

کوشش کی گئی اور اللہ کے کرم سے برطانوی عدالت نے نہ صرف بری کر دیا بلکہ کہا کہ پچاس سال پرانا مسئلہ کو عدالت میں لانے کا مقصد ہے کہ اس شخص سے کوئی خو ف زدہ ہیں،اب جبکہ ہرجانہ اور ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنیکا حق محفوظ رکھتا ہوں،سابق لارڈ نے بات چیت ختم کرنے کے موقع پر سمندر کو کوزے میں بند کرتے ہوئے کہا کہ،کشمیر میری جان،میری پہچان اور میری جان کشمیر پر قربان،جب تک زندہ ہوں کشمیر کا مقدمہ قوت ایمان سے لڑتا رہوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…