اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

سوات کالام مالم جبہ جانے کے خواہشمند سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری پی آئی اے نے تاریخی قدم اٹھا لیا

datetime 25  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکردو( آن لائن ) ملک کے سب سے مشہور سیاحتی مقام سے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ، سول ایوی ایشن نے اسکردو ایئرپورٹ پر رواں برس جولائی تک انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)

سول ایوی ایشن نے اسکردو ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی جی سول ایوی ایشن نے اسکردو ایئرپورٹ کو رواں برس جولائی تک انٹرنیشنل پروازوں کیلیے فعال بنانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔اسکردو ایئرپورٹ کو ہر موسم میں قابل استعمال بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور رن پر وے پر جدید کیٹ آئی سسٹم نصب کیا جائے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کیٹ آئی سسٹم سے خراب موسم میں بھی طیاروں کی لینڈنگ ممکن ہوسکے گی۔اسکردو ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 12ہزار فٹ اور سکینڈری رن وے ساڑھے 8ہزار فٹ لمبا ہے اور ایئرپورٹ کی توسیع پر پہلے سے ہی کام جاری ہے۔خیال رہے کہ اسکردو ایئرپورٹ 71 سال سے صرف ڈومیسٹک پروازیں آپریٹ ہورہی ہیں۔ اسکردو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ایئر بس 320 طیارہ بھی لینڈ کرچکا ہے۔اسکردو ایئرپورٹ کا شمار دنیا کے بلند ایئرپورٹس میں کیا جاتا ہے، یہ 7 ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے۔ سول ایوی ایشن نے اسکردو ایئرپورٹ پر رواں برس جولائی تک انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن نے اسکردو ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…