پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

نیب کی درخواست مسترد لاہور ہائیکورٹ نے پیشی سے ایک دن قبل مریم نواز کوبڑا ریلیف دیدیا

datetime 25  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ(ن ) کی نائب صدرمریم نواز کو کارکن ساتھ لانے پر پابندی کیلئے نیب کی استدعا مسترد کر دی۔ جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیئے کہ ریاست کی ذمہ داری ہے حالات کنٹرول کرے۔ لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کو نیب پیشی پر کارکنوں کو ساتھ لانے پر پابندی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نیب لاہور ہائیکورٹ سے کیوں ریلیف مانگ رہا ہے ؟ اس معاملے میں کیوں پڑیں، یہ سیاسی معاملہ ہے، نیب کی درخواست پر کیسے اور کیوں رٹ جاری کریں ؟ قانون پر عمل کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، کوئی قانون کی پاسداری نہیں کرے گا تو قانون اپنا راستہ بنائے گا۔ لاہورہائیکورٹ نے نیب کی درخواست نمٹا دی۔یاد رہے کہ مریم نواز کی کل نیب لاہور میں پیشی ہے ، دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ،چور چور کے نعرے لگانے والے ملک کو کہاں لے گئے،کرائے کے ترجمان آج کل اخلاقیات دوستی کی بات کرتے ہے،انکو پتا ہوتا ہے کہ کب سٹیٹ بنک جیسے اداروں کو گروی رکھنا ہوتا ہے،سٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھوانے کے خلاف مکمل جنگ کریں گے۔ مےڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی جیل میں اپنی میڈیکل رپورٹس ہی نہیں دی جاتی،ایک مہینے پہلے ٹیسٹ ہوئے اور ابھی تک انکی میڈیکل رپورٹ نہیں دی گئی،شہباز شریف کے خلاف جب کوئی کرپشن نہیں ملی

تو میڈیکل رپورٹ چھپا لی،یہ وہ چور ہیں جو چوری کر ہے ہیں،جو خود چور ہیں وہ مہنگائی کو 3 سے 16 فیصد پر لے گئے،گیس کی قیمت پر 800 سے 1400 تک لے گئے،14 ہزار ارب روپے کا قرضہ لے کر ریکارڈ بنا لیا،چور چور کے نعرے لگانے والے ملک کو کہاں لے گئے۔انہوں نے کہاکہ کاغذلہرانے والا ٹائوٹ وفاق میں نہیں جا سکتا، دوسروں پر الزام لگاتا ہے ۔سٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھوانے کے خلاف مکمل جنگ کریں گے۔22 کروڑ عوام کو آئی ایم ایف غلام بنانا چاہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…