جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

سٹاک مارکیٹ میں تیزی 13 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

datetime 25  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کے سودوں کی مالیت 13سال کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان رہا اور تاریخی کاروبار ‏ہوا۔سٹاک مارکیٹ میں 50 ارب روپے مالیت کےشیئر ز کا کاروبار ہوا۔اس سے پہلے27فروری 2008 کو

51 ارب روپےمالیت کے سودے ہوئے تھے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں موجود ٹیکنالوجی کمپنیوں کے شیئرزمیں گزشتہ ایک سال کے دوران506 فیصد اضافہ ہوا ہے،اس دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 48 فیصد اضافہ ہوا۔ سال2020 میں ٹیکنالوجی سیکٹر اسٹاک ایکسچینج کا بہترین سیکٹر رہا۔اس ضمن میں کے اے ایس بی سیکیورٹیزریسرچ ونگ نے بتایاکہ کے اے ایس بی سیکیورٹیزریسرچ ونگ نے اپنا ٹیکنالوجی انڈیکس بھی متعارف کروادیا ہے۔ کراچی میں قائم اس بروکریج ہائوس کا خیال ہے کہ ٹیکنالوجی اسٹاکس میں 2021 میں بھی اضافہ ہوگا۔ کے اے ایس بی ٹیکنالوجی انڈیکس 5 ٹیکنالوجی کمپنیوں کے شئیرز کی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔ ان کمپنیوں میں سسٹمز،ٹی آر جی،نیٹ سول،ایونسوکون اور ٹی پی ایل ٹریکر شامل ہیں۔ان کمپنیوں کا بالترتیب 34 فیصد،43 فیصد،11 فیصد،11 فیصد اور 1 فیصد انڈیکس شئیر ہے۔کے اے ایس بی ٹیکنالوجی انڈیکس کی موجودہ سطح 404.82 پوائنٹس ہے۔

یہ تین ماہ میں 42 فیصد اوپر گیا ہے۔کے اے ایس بی سیکیورٹیزریسرچ ونگ کے مطابق انڈیکس کی کارکردگی کا جائزہ لے کر روزانہ صبح کو نیوز لیٹر اور ہفتہ وار بلاگ میں اعدادوشمار جاری کئے جائیں گے۔ اس اقدام سے ٹیکنالوجی سیکٹر کی اہمیت میں اضافہ ہوگا جیسا کہ عالمی سطح

پر بھی دیکھنے میں آیا۔اس وقت، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اعدادوشمار میں ٹیکنالوجی سیکٹر کو میڈیا اور ٹیلی کمیونی کیشنز کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے۔ تمام سرکردہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے اسٹاکس کی کل مالیت 1.19 ارب ڈالر ہے۔ یہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مجموعی مارکیٹ کا

2.3 فیصد ہے۔ کے اے ایس بی سیکیورٹیزریسرچ ونگ نے امید ظاہرکی ہے کہ اس برس مزید ٹیکنالوجی کمپنیوں کا آئی پی او ہوگا اور اس سیکٹر میں مزید ترقی ہوگی، جس طرح دیگر مارکیٹوں کے شئیرز میں ہوا تھا۔یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ زیادہ تک خرید کا عنصر انفرادی سرمایہ کار اور گلوبل فنڈزکی جانب سے دیکھا گیا ہے۔ تاہم اب مقامی اداروں کے سرمایہ کاروں نے بھی اس کی جانب توجہ دینا شروع کردی ہے۔ نئے اسٹاکس کیلیے بھی پیش رفت ہورہی ہے۔ البتہ ڈومیسٹک فنڈز کی شمولیت اس سیکٹر میں نہیں دیکھی گئی ہے لیکن اس برس اس میں تبدیلی کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…