ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کے معروف سیاحتی مقام سے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

datetime 24  مارچ‬‮  2021 |

سکردو( آن لائن ) ملک کے سب سے مشہور سیاحتی مقام سے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ، سول ایوی ایشن نے اسکردو ایئرپورٹ پر رواں برس جولائی تک انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن نے اسکردو ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل

فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی جی سول ایوی ایشن نے اسکردو ایئرپورٹ کو رواں برس جولائی تک انٹرنیشنل پروازوں کیلیے فعال بنانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔اسکردو ایئرپورٹ کو ہر موسم میں قابل استعمال بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور رن پر وے پر جدید کیٹ آئی سسٹم نصب کیا جائے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کیٹ آئی سسٹم سے خراب موسم میں بھی طیاروں کی لینڈنگ ممکن ہوسکے گی۔اسکردو ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 12ہزار فٹ اور سکینڈری رن وے ساڑھے 8ہزار فٹ لمبا ہے اور ایئرپورٹ کی توسیع پر پہلے سے ہی کام جاری ہے۔خیال رہے کہ اسکردو ایئرپورٹ 71 سال سے صرف ڈومیسٹک پروازیں آپریٹ ہورہی ہیں۔ اسکردو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ایئر بس 320 طیارہ بھی لینڈ کرچکا ہے۔اسکردو ایئرپورٹ کا شمار دنیا کے بلند ایئرپورٹس میں کیا جاتا ہے، یہ 7 ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے۔ سول ایوی ایشن نے اسکردو ایئرپورٹ پر رواں برس جولائی تک انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن نے اسکردو ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…