ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

’’لوٹا بریگیڈ وہی بولتی ہے جتنا بولنے کی اجازت ہوتی ہے‘‘ مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیدیا

datetime 24  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور لوٹا بریگیڈ سلیکٹرز کی کرائے پر دی ہوئی گاڑی چلا رہے ہیں۔معیشت، عوام اور پاکستان کے مفادات کو روندتے ہوئے یہ گاڑی تباہی کی کھائی کی طرف جارہی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا

اس تباہی وبربادی پر انکھیں بند کئے سلیکٹرز کی یہ گاڑی سیلیکٹد دائیں بائیں نہیں کر سکتا چاہے دیوار میں لگ کر اْلٹ کر اپنے اوپر گر جائے۔سلیکٹڈ، کرائے کے ترجمان اور لوٹابریگیڈ صرف وہی بولتے ہیں،جتنا بولنے کی اجازت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا شہباز شریف ڈوبتی معیشت بچانے کیلئے میثاق معیشت کی سنجیدہ بات کریں تو انہیں جیل میں ڈال دو۔ شہباز شریف انتخابی اصلاحات کی بات کرے، میثاقِ معیشت کی بات کرے تو این آر او کا نام دے دو۔ شہباز شریف پارلیمان کی بالادستی کی بات کرے تو قید کر دو۔ انہوں نے کہا آج الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کرنے والے انتخابی اصلاحات کی سنجیدہ منہ سے بات کر رہے ہیں۔آج آر ٹی ایس کی پیداوار ووٹ چور انتخابی اصلاحات کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کو گالی دے کر، سزائے موت کی چکیوں میں ڈال کر آج انتخابی اصلاحات کی بات کس منہ سے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پارلیمانی روایت کا بیڑہ غرق کرنے والے اور پارلیمان کو تالا لگانے والے انتخابی اصلاحات کی بات کس منہ سے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ووٹ چور کرپٹ وزیراعظم اور لوٹا بریگیڈ ڈسکہ میں پولنگ عملہ اغوا کرانے کے عمل کو انتخابی اصلاحات میں شامل کرانا چاہتا ہے‎.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…