ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

میں نواز شریف کی بیٹی ہوں ،بلاول کیساتھ میرا اچھا تعلق ہے تعلقات نبھانا جانتی ہوں ، مریم نواز حکومت پر برس پڑیں 

datetime 24  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صد ر مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب کو یہ موقع نہیں دیاجائے گا کہ عمران خان کی ڈوبتی کشتی کو بچائے،پیپلز پارٹی سے کوئی اختلافات نہیں، پیپلز پارٹی کی اپنی حکمت عملی ہے اور ہماری اپنی ہے لیکن ہمارے کچھ مشترکہ مقاصد ہیں جس میں ہم پی ڈی ایم میں اکٹھے ہیں، پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل خود طے کرے گی، پی ڈی ایم عوام کی توقعات کے

مطابق فیصلے کریگی۔لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نیب کو نیب کے علاوہ سب چلا رہے ہیں، نیب کی بھیانک تاریخ میں پہلی مرتبہ اسے ریڈ زون بنایا گیا، اسی سے پتہ چلتا ہے کہ نہتی عورت کا کتنا خوف ہے، ہم نے انتقام سہہ کر کے انہیں ایکسپوز کیا ہے ، میں نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ ان کے انتقام کو روکنا بھی ہے اور اس کا مقابلہ بھی کرنا ہے، پہلے ہی کہہ چکی ہوں جتنا انتقام ہونا تھا ہوچکا ، جتنا برداشت کرنا تھا کرلیا۔ مجھے اس بار ان کے لئے آسان شکار نہیں بننا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی حکومت مشکل میں آئی ہے اور اس کی کشتی ڈوب رہی ہے، اگر عمران خان گھر نہ جارہا ہوتا تو مریم نواز کو نیب بلانے کی ضرورت نہ پڑتی، نیب کو موقع نہیں دیا جائے گا کہ عمران خان کی ڈوبتی کشتی کو بچائے، اس کے لئے سیاسی انجینئرنگ کرے۔مریم نواز نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے کوئی اختلافات نہیں، پیپلز پارٹی کی اپنی حکمت عملی ہے اور ہماری اپنی ہے لیکن ہمارے کچھ مشترکہ مقاصد ہیں جس میں ہم پی ڈی ایم میں اکٹھے ہیں۔ پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل خود طے کرے گی، پی ڈی ایم عوام کی توقعات کے مطابق فیصلے کریگی، اس میں کسی کا عمل دخل نہیں، سیاست میں اتار چڑھا آتے رہتے ہیں، بلاول سے میرا ایک اچھا تعلق ہے، میں نواز شریف کی بیٹی ہوں، رواداری کی سیاست اور انھیں نبھانا جانتی ہوں۔قبل ازیں  لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر ملز کیس اور جاتی امرا اراضی کیس میں مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی 12اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 10لاکھ کے دو مچلکے جمع کروانے کاحکم دیدیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال نے درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے 26 مارچ کو چودھری شوگر ملز کیس اور جاتی امرا اراضی کیس کی تحقیقات کیلئے طلب کر رکھا ہے جس میں وہ پیش ہونا چاہتی ہیں لیکن نیب کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے لہذا حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے کے 2 مچلکوں کے عیوض مریم نواز کی12اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتار ی سے روک دیا۔عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…