اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان سے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بڑا مطالبہ کر دیا  

datetime 23  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان سے کہا ہے کہ وہ کووڈ-19 ویکسین کی نجی بنیادوں پر درآمد کی اجازت دینے کی پالیسی پر نظرثانی کریں اور اسے مکمل طور پر منسوخ کردیں، پوری دنیا میں حکومتیں ویکسین کے حصول اور اپنے شہریوں کو مفت لگا رہی ہیں کیونکہ یہ ریاست کی ذمے داری ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق  وزیر اعظم کو لکھے گئے

خط میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل پاکستان کی چیئرپرسن جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے نشاندہی کی کہ پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو نجی شعبے کو کووڈ-19 ویکسین درآمد اور فروخت کرنے کی اجازت دے گا اور اس سے بدعنوانی کی راہ کھل جائے گی کیونکہ اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ حکومت کی ویکسین نجی ہسپتالوں کو فروخت کی جا سکتی ہے۔ خط میں پاکستان میں نجی شعبے کو 50،000 خوراکوں پر مشتمل اسپٹنک- V کی خریداری کا حوالہ دیا گیا اور بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ نے روس کی ویکسین اسپٹنک- V کی دو خوراکوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت 8  ہزار 449 روپے مقرر کی ہے اور چین کے کون انوی ڈیشیا انجیکشن کی قیمت 422 روپے مقرر کی گئی ہے۔ عالمی سطح پر اسپٹنک- V ویکسین کی طے شدہ قیمت 10 ڈالر ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ بین الاقوامی سطح پر اسپٹنک- V ویکسین کی دو خوراکیں 20 ڈالر پر دستیاب ہیں، البتہ پاکستان میں اس کی تجارتی فروخت کی منظور شدہ قیمت بین الاقوامی قیمت کے مقابلے میں 160 فیصد زیادہ ہے، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں گامالیہ سینٹر/ اسپٹنک- V ویکسین کی ایک خوراک کی قیمت 734 بھارتی روپے سے بھی کم ہے۔اس شرح کے ساتھ کرنسی کی مالیت میں فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں اسپٹنک- V کی قیمت 1،500 روپے ہونی چاہیے، جسٹس اقبال نے اپنے خط میں روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ویکسین کی قیمت بین الاقوامی منڈی کے مقابلے میں 150 فیصد زیادہ ہے.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…