جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

پٹرول پمپ پر آسمانی بجلی گر گئی،آسمانی بجلی گرنے سے پٹرول پمپ پر آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں کا پٹرول جل گیا

datetime 23  مارچ‬‮  2021 |

بہاولپور ( آن لائن ) بہاولپور میں پٹرول پمپ پر آسمانی بجلی گر گئی،آسمانی بجلی گرنے سے پٹرول پمپ پر آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں کا پٹرول جل گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر بہاولپور کے ڈسٹرکٹ حاصل پور کے قریب پٹرول پمپ پر آسمانی بجلی گرنے کے سبب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ پر گرنے والی آسمانی بجلی کے سبب آگ لگنے سے

لاکھوں روپے کا پٹرول جل گیا جب کہ عمارت بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔اس افسوسناک واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل   ہنگو کے علاقے دوآبہ کے نواح میں واقع طورہ وڑی میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق جبکہ ماں شدید زخمی ہوگئیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دوآبہ کی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقامی افراد کے ساتھ امدادی کاموں میں حصہ لیا اور جاں بحق و زخمی افراد کو ملبے تلے نکال کر قریبی ہسپتال پہنچایا۔اطلاعات کے مطابق مکان کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ اسی طرح قومی ائیرلائن پی آئی اے کا مسافر طیارہ ایک مقامی پرواز کے دوران قدرتی آفت کی زد میں آ کر حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 306 نے لاہور کیلئے کراچی سے اڑان بھری۔ مسافر طیارہ جب نوابشاہ کے قریب پہنچا تو دوران پرواز آسمانی بجلی کی زد میں آگیا۔ اس دوران طیارے کے پائلٹ نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے طیارے کو سنبھالا اور مزید بلندی پر لے گیا۔ آسمانی بجلی کی زد میں آنے کی وجہ سے طیارے کو نقصان پہنچا، طیارے کا پرائمری ریڈار متاثر ہوا۔ تاہم پائلٹ نے اپنے حواس برقرار رکھتے ہوئے طیارے کو کنٹرول کیے رکھا اور پھر طیارے کو لاہور ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…