لاہور(اے پی پی)معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے ،پنجاب میں دسمبر تک 74لاکھ ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،تین لاکھ 94ہزار افراد نے خود کو رجسٹرڈ کروایا جس میں سے 95ہزار 211افراد
کو کرونا ویکسین لگ چکی ہے،کورونا کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے کیونکہ تھوڑی سی لاپرواہی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے اس لیے احتیاط واحد ذریعہ ہے،جعلی راجکماری اس وقت پھولن دیوی کا روپ دھارنا چاہ رہی ہیں،گزشتہ روز نانی اماں یوتھ کنونشن میں نوجوانوں کو گمراہ اور ورغلانے کے ساتھ آئینی ادارے پر حملہ کرنے کی ترغیب دے رہی تھیں،مریم فلمی سٹائل میں نیب میں پیش ہونا چاہتی ہیں، اگر وہ فلموں سے متاثر ہیں تو پھر اسی شعبہ پر توجہ دیں کیونکہ سیاست اس کے بس کا کھیل نہیں،مریم نواز سمجھ جائیں کہ قانون سے زیادہ طاقتور کوئی چیز نہیں ہے۔وہ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں ہیلتھ انشورنس حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا اور وزیر صحت کو ہدایت کی گئی کہ ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان میںیونیورسل ہیلتھ پروگرام کے اجرا کو یقینی بنائیں۔وزیر اعلی سردار عثمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیر اعظم کے خواب کے پنجاب میں کوئی بھی بہتر اور بروقت طبی سہولتوں سے محروم نہ رہے پر عمل پیرا ہو کر پنجاب ہنگامی بنیادوں پر کام کرےں گے جبکہ دو ڈویژنوں میں کام کا آغاز کر رہے ہیں۔۔