ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس ،فیصلے کیخلاف اپیل کریں یا نہیں ؟ والد نےبیٹے عابد ملہی کی سزائے موت کی سزا پر خاموشی توڑ دی ‎

datetime 22  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس میں بیٹے عابد ملہی کو سزائے موت ملنے کے فیصلے کے بعد اس کے والد بھی میدان میں آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق عابد ملہی کے والد نے کہا ہے کہ اگر اپیل کی کوئی گنجائش بنی تو وہ عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل ضرور کریں گے ۔

انکا کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے گھر کی حالت ٹھیک نہیں ہے ، کھانا کھانے کیلئے پیسوں کی بھی کمی کا سامنا ہے ، ایسے وقت میں ہماری حکومت وقت سے درخواست ہے کہ وہ ہماری مدد کرے،عدالتی فیصلے کے بعد اگر ہماری جائیداد ضبط کی جاتی ہے تو جوان بہو اور اس کی بیٹی کہاں جائے گی ۔ واضح رہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ کیس میں سزا پانے والے مجرموں عابد ملہی اور شفقت بگا کے وکلاء نے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے اپیل تیار کر لی ہے اور آئندہ ایک سے دو روز میں اسے ہائیکورٹ میں دائر کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس میں ملوث عابد ملہی اور شفقت بگا کو سزائے موت ، عمر قید ،جائیداد یں ضبط کرنے اور جرمانے کی سزائیںسنائی تھیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…