جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے لیے پی ٹی آئی نے انتہائی قدم اٹھا لیا گیا

datetime 22  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نااہلی کیس میں سابق وزیر اعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی اوران کے بیٹے حیدرگیلانی سے جواب طلب کرلیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے ترمیم شدہ درخواست میں ایم این ایزفہیم خان اورجمیل احمد کوفریق بنادیا۔ پیر کو ممبرپنجاب الطاف ابرہیم کی سربراہی میں4 رکنی کمیشن نے یوسف رضاگیلانی کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کے وکلاء الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ تحریک انصاف نے ترمیم شدہ درخواستیں جمع کرا دیں ۔ ملیکہ بخاری نے کہاکہ درخواست میں ویڈیو میں موجود دونوں ایم این ایز کو فریق بنایا گیا ہے، ہماری نظر میں فہیم خان اور جمیل احمد گواہ ہیں، کمیشن کی ہدایت پر گواہان کو فریق بنایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کمیشن سمجھتا ہے کہ کوئی رکن اسمبلی ملوث ہے تو اسکے خلاف تحقیقات کرے۔ ممبر کے پی ارشاد قیصر نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے حکم پر من و عن عمل نہیں ہوا۔ ملیکہ بخاری نے کہاکہ انتخابی عمل میں شفافیت آپکی ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن نے ملیکہ بخاری کو تنبیہ کی کہ آہستہ آواز میں تحمل سے بات کریں۔ ملیکہ بخاری نے کہاکہ الیکشن کمیشن پتہ کرے کہ ویڈیو میں کون لوگ تھے یہ درخواست گزار کا کام نہیں ہے۔ممبر پنجاب الطاف براہیم نے کہاکہ ہم ویڈیو میں موجود لوگوں کی شناخت نہیں کرسکتے۔الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے وکیل سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن ممبر پنجاب نے کہاکہ ویڈیوز میں کسی کا چہرہ واضح نہیں ہے۔دور ان سماعت الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی نئی درخواست کو کیس کا حصہ بنا لیا۔ وکیل یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ تحریک انصاف کی درخواست پر میرے اعتراضات ہیں جس پر الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ اپنے اعتراضات اپنے

جواب میں تحریری طور پر دیں۔ ترمیم شدہ درخواست پر علی حیدر گیلانی کے وکیل نے اعتراض اٹھا دیا ۔ ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہاکہ جس حد تک درخواست ہے اس کا جواب دیں۔ وکیل ملک جاوید نے کہاکہ درخواست میں یوسف رضا گیلانی پر کوئی الزام نہیں۔ وکیل یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ درخواست کے قابل سماعت نہ ہونے پر دلائل دونگا۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے 5 اپریل تک جواب

جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت پانچ اپریل تک ملتوی کر دی ۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رکن ملیکہ بخاری نے کہاکہ عمران خان کے لئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام کا کیس لیکر آئے ہیں،تین مارچ کو پاکستان کی عوام کا اعتماد چوری ہوا،پاکستان کا اآئین کو جھنجھوڑا گیا ،عوام کی ساکھ کو مجروح کیا گیا ،

عوام نے دیکھا کہ نا اہل وزیراعظم نے پاکستان کے ممبران پارلیمنٹ کے ضمیر خریدے ۔ انہوںنے کہاکہ یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینٹ نہیں بنے لیکن کیس کو آگے بڑھائیں گے ،ہماری ذمہ داری ہے جب پارلیمنٹ میں چوری کا عنصر آئے ہم رکاوٹ بنیں ،ہم نے ترمیمی پٹیشن پیش کی ،الیکشن کمیشن پر آئینی زمہ داری ہے کہ انتخابی عمل میں شفافیت آئے،الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری ادا کرنے

میں فیل ہے ،یہ کرپٹ پریکٹس کو نہیں روک سکے ۔ انہوںنے کہاکہ علی گیلانی نے ٹی وی پر آ کر سب مان لیا ،آئینی ادارے کو چاہیے تھا انکو نا اہل کرتا ،آئینی ادارہ آئینی زمہ داریاں ادا نہیں کر پا رہا۔فرخ حبیب نے کہ اکہ جس انداز سے واردات ڈالی گئی اس پر علی گیلانی کی ویڈیو بطور ثبوت موجود ہے،الیکشن کمیشن کے پاس موقع یے کہ اس کیس کو مثال بنائیں،ان ثبوتوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوںنے کہاکہ یہ لوگ اوپن اور ٹریس ایبل بیلٹ پیپرز کے خلاف اس لیئے تھے،انہوں نے خرید و فروخت کا بازار گرم رکھا،ٹوٹ بٹوٹ کی لڑائی پڑ گئی ہے،یہ اخلاقی معاملے کت علاوہ قانونی معاملہ بھی ہے،الیکشن کمیشن نے ڈسکہ کا فیصلہ دیا،الیکشن کمیشن اس معاملے پر بھی فیصلہ سنائے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…