منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ڈی چوک پر دھرنے کا اعلان کردیا گیا

datetime 21  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی کی تمام ریسٹورنٹس ایسوسی ایشنز نے ڈی چوک پر دھرنے کا اعلان کر دیا۔اتوار کو آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس ہوا اجلاس میں ممتاز احمد، چوہدری فاروق، شیخ عبد الوحید، زاہد محمود، راولپنڈی کے ہوٹل اور ریستوران مالکان نے خصوصی شرکت کی۔راولپنڈی

کی تمام ریسٹورنٹس ایسوسی ایشنز نے ڈی چوک پر دھرنے کا اعلان کر دیاجنرل سیکرٹری فاروق چوہدری نے کہاکہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد وقت کی ضرورت ہے،ہر حکومتی احکام کو ماننے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں تمام ایس و پیز کے ساتھ کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔ فاروق چوہدری نے کہاکہ ڈائننگ کے بغیر ریسٹورنٹ کا کام فقط سات فیصد ہے جس سے اخراجات پورے نہیں ہو سکتے۔چیئر مین ایسوسی ایشن ممتاز احمد نے کہاکہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو ڈی چوک پر بھرپور دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن، کلینکس، ہوائی اڈوں اور پر ہجوم مقامات پر اگر پابندی نہیں تو ہوٹلوں کیلئے کیوں ہے؟۔ فاروق چوہدری نے کہاکہ پچاس افراد کی گنجائش والے ہال میں بیس افراد بٹھانے کیلئے بھی تیار ہیں،وزیر اعظم پاکستان سے درخواست ہے ہمارا معاشی قتل ہونے سے بچائیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈسپوزیبل کراکری استعمال کی جائے گی،فقط ٹیک اوے سے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کر سکتے ورنہ ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے۔ راولپنڈی کی تمام ریسٹورنٹس ایسوسی ایشنز نے ڈی چوک پر دھرنے کا اعلان کر دیا۔اتوار کو آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس ہوا اجلاس میں ممتاز احمد، چوہدری فاروق، شیخ عبد الوحید، زاہد محمود، راولپنڈی کے ہوٹل اور ریستوران مالکان نے خصوصی شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…