جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

این اے 249 پر ضمنی الیکشن ،مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی

datetime 21  مارچ‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی اور جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ شاہ اویس نورانی نے ہفتہ کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے بلاول ہائوس کراچی میں الگ الگ ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے این اے 249 میں ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل

کے لئے حمایت مانگ لی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی بلاول ہائوس پہنچے جہاں بلاول بھٹو نے ان کا استقبال کیا۔ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے شاہد خاقان عباسی نے این اے 249 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کیلئے پی پی پی کی جانب سے حمایت مانگ لی جس پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ پارٹی سے مشاورت کے بعد آپ کو آگاہ کروں گا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات کے موقع پر شیری رحمان، نوید قمر اور مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے، جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ شاہ اویس نورانی بھی بلاول ہائوس پہنچے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شاہ اویس نورانی نے سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہد خاقان عباسی اور جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ شاہ اویس نورانی نے ہفتہ کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے بلاول ہائوس کراچی میں الگ الگ ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے این اے 249 میں ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل کے لئے حمایت مانگ لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…