ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے مابین سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی پر اختلافات شدت اختیار کر گئے

datetime 21  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی / لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے مابین سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی پر اختلافات شدت اختیار آگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے معاملے پر پی ڈی ایم جماعتوں میں اختلافات برقرار ہیں، اور زرائع کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے لئے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے لئے اعظم تارڑ

کا نام دیا گیا ہے جس پر پیپلزپارٹی نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اعظم تارڑ بینظیر بھٹو قتل کیس میں ملزمان کے وکیل رہے ہیں، جنہیں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے پر زور دیا جارہا ہے۔پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اعظم تارڑ کے نام پر صاف انکار کردیا ہے اور (ن) لیگ کی قیادت کو دو ٹوک جواب دیا ہے کہ بینظیر بھٹو قتل کیس کے سزا یافتہ مجرموں کی رہائی میں اہم کردار ادا کرنے والے اعظم تارڑ ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…