ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

وزیر اعظم عمران خان کوکھانسی اور بخار معاون خصوصی شہباز گل نے تازہ ترین اپ ڈیٹ سے آگاہ کردیا

datetime 20  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کورونا کا شکار ہوگئے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کہ وزیر اعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے ۔ذرائع وزیراعظم ہائوس کے

مطابق وزیراعظم کو انفیکشن کورونا ویکسین لگوانے سے پہلے سے تھا، وزیراعظم کا ٹیسٹ ویکسینیشن کے بعد ہوا۔وزیراعظم کو کورونا ویکسینیشن کی ابھی پہلی ڈوز لگی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیرا عظم ہائوس کے تمام ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیرا علیٰ کے پی محمود خان اور وزیر مواصلات مراد سعید سمیت دیگر معاون خصّوصی اپنے اپنے کورونا ٹیسٹ کرائیں گے۔ پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ، ملٹری سیکرٹری سمیت تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔وزیرا عظم سے ملاقاتیں کرنے والے وزرائ اور افراد بھی اپنا کوروبا ٹیسٹ کرائیں گے ۔، ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم اجلاسوں کی صدارت اور دیگر میٹنگز ویڈیو لنک سے کر سکتے ہیں ۔وزیراعظم کی آئندہ ہفتے کی مصروفیات انکی صحت دیکھ کر طے کی جائیں گی۔دریں اثناء سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیر اعظم کا عوام سے ٹیلی فون پر

رابطہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے ۔ٹیلی فونک رابطے کی نئی تاریخ کا اعلا ن بعد میں کیا جائے گا ۔انہوں نے وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی علامات شدید نہیں ہیں انہیں ہلکی سی کھانسی اور بخار ہے انکی صحت

کے بارے میں عوام کو اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نے چند روز قبل ہی کورونا سے بچائو کی ویکسین لگوائی تھی جو چین سے درآمد کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود ان کا کوروناٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران وزیر اعظم سے

جو ملکی وغیر ملکی شخصیات ملی ہیں ان سب کو اپنے کورونا ٹیسٹ کروانے کیلئے کہا جائے گا جبکہ وزیر اعظم کی کابینہ کے اراکین بھی کورونا ٹیسٹ کروائیں گے کیونکہ وزیر اعظم نے منگل کو کابینہ اجلاس کی صدارت بھی کی تھی وزیر اعظم اب قرنطینہ میں رہتے ہوئے اپنے گھر سے ہی ویڈیو لنک کے ذریعے سرکاری امور انجام دینگے اور مختلف اجلاس کی صدارت بھی گھر سے ہی کرینگے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…