انقرہ(نیوزڈیسک )ترکی کے دلکش پہاڑی علاقے میں خطروں کے کھلاڑیوں نے پیرا گلائیڈنگ کا مشکل ترین اسٹنٹ پرفارم کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ پیراگلائیڈنگ کرنا ایک طرف تقریح تو دوسری طرف جان جوکھم میں ڈالنے کے مترادف ہے کیونکہ تیز ہواوں کا رخ کبھی بھی صورتِ حال میں تبدیلی لا سکتا ہے تاہم تمام تر خطرات سے بالاتر کچھ ایسے بھی جانباز ہیں جو ہر طرح کا رِسک لینے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں۔ایسے ہی خطروں کے ان کھلاڑیوں سے بھی مل لیجئے جواپنی ٹیم کے ہمراہ ترکی کی پہاڑی وادی میں پیراگلائیڈنگ کا انوکھا اور مشکل ترین اسٹنٹ پرفارم کرنے پہنچ گئے ہیں۔جی ہاںیہ دلکش پہاڑی علاقےCappadociaمیں اپنے گرم غباروں کے ہمراہ پہنچے اور 2ہزار5سو میٹر بلندی سے پیرا شوٹ پہنچ کرچھلانگ لگا دی۔ ریڈ بل کے تعاون سے جاری اس انوکھے عالمی کارنامے کے دوران ان مہم جووں نے ہوا میں پیراشوٹ سے دباو کو کنٹرول کرتے ہوئے مسلسل 3 بار لوپ مکمل کیا اور پیرا گلائیڈنگ کے دورانInfinity Tumbleنامی یہ مشکل ترین عمل126بار دہرا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔