جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

خاتون سرکاری افسر کاایک ماہ میں چار بار تبادلہ

datetime 20  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کی گریڈ 17 کی ایک سرکاری خاتون افسر فریدہ ترین کو حکومت نے ایک ماہ کے عرصے میں چار مرتبہ ٹرانسفر کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گریڈ 17 کی فریدہ ترین اکتوبر 2020سے چیف سیکرٹری بلوچستان کے آفس میں بحیثیت قائم مقام ڈپٹی سیکرٹری سٹاف کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں، رواں برس

11 فروری کو ان کا تبادلہ بطور اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ شہر کردیا گیا۔ابھی اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے کو سنبھالنے کا ان کا پہلا دن تھا کہ ایک نوٹیفکیشن موصول ہوا جس میں ان کے تبادلے کو منسوخ کردیا گیا، 5 روز بعد انہیں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں بطور سیکشن آفیسر (شعبہ سروسز11)تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔اس عہدے پربراجمان ہوئے ابھی انہیں 10 دن بھی نہیں گزرے تھے تبادلے کے نویں روز 25 فروری کو ان کا تبادلہ اسی محکمہ میں بطورشعبہ سروسز1 کے عہدے پر کردیا گیا ہے۔بلوچستان حکومت نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ16 مارچ کو صرف 20 دن بعد ایک بار پھر ان کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے انہیں محکمہ صنعت بطور سیکشن آفیسر تعینات کرنے کا حکم صادر فرمادیا۔یاد رہے کہ بلوچستان کے اپنے رولز آف بزنس 2012 کے تحت سول سروسز ملازمین کے عہدوں پر تعیناتی کی کم از کم مدت تین سال ہے، تاہم بلوچستان حکومت نے اس قانون کی پرواہ نہیں کی اور ایک

خاتون افسر کو ایک ماہ کے دوران 4 بار ٹرانسفر کردیا۔واقعے پر سول سروسز افسران کی تنظیم اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بلوچستان حکومت کے اس فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے ۔خبر کے منظر عام پر آتے ہی گزشتہ روز سے ٹویٹرصارفین نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کرنا شروع کیا کہ ٹویٹر پر اس سے متعلق ہیش ٹیگ ٹرینڈنگ میں آگیا، سوشل میڈیا صارفین نے اس اقدام کو سپریم کورٹ کے فیصلوں اور سول سروسز رولز کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…