ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

ملک میں کرونا میں خوفناک حد تک اضافہ

datetime 20  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلائو میں شدت آگئی، 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 42

افراد چل بسے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید3 ہزار 876 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں،ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح نو اعشاریہ چار فیصد تک جا پہنچی۔ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6لاکھ23ہزار135 ہوگئی، ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 27ہزار 188ہوگئی جبکہ صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 5لاکھ79ہزار760ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13ہزار799ہوگئی، 24 گھنٹوں میں کورونا کے 40ہزار946ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔سندھ میں اب تک 2 لاکھ 62 ہزار 796، پنجاب میں1لاکھ 95 ہزار 87 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 78 ہزار 653، بلوچستان میں 19 ہزار 306 ، اسلام آبادمیں 50 ہزار 843، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 967 کیسز رپورٹ ہوئے۔آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 483 ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…