بہاولنگر(این این آئی )با اثر جاگیر دار نے ساتھی کے ہمراہ اپنے ملازم کی بیٹی کو زبردستی بے آبرو کر دیا لڑکی کھیتوں میں ٹیوب ویل پر کپڑے دھونے گئی تو 2 افراد نے دبوچ لیا،زبردستی آبرو ریزی کر ڈالی ،بچی کی حالت غیر ہونے پر ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔واقعہ کے مطابق تھانہ مدسہ کے علاقہ موضع گرناج میں باثرزمیندار محمد عباس جوئیہ نے اپنے ملازم کی بیٹی جو ٹیوب ویل پر کپڑے دھونے آئی تھی اس کو زبردستی ٹیوب ویل کے کمرے میں
لے جاکر مکروہ فعل کا نشانہ بنا ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا لڑکی کو میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، غریب خاندان کا ہسپتال میں ملزمان کے خلاف شدید احتجاج ہم غریب لوگ ہیں وزیر اعظم عمران خان ہمیں انصاف دلوائیں،جبکہ پولیس نے والد کی رپورٹ پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا اور ڈی ایس پی سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی مقدمہ درج،ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب، ڈی ایس پی کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔