منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے استعفیٰ دیدیا

datetime 19  مارچ‬‮  2021 |

کراچی (آن لائن)کراچی سے قومی اسبملی کی نشست این اے 249 پر ضمنی الیکشن تحریک انصاف میں تنازعے کا باعث بن گیا۔پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی کے رکن شہزاد اعوان نے ٹکٹ نہ ملنے پر صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔اپنا استعفیٰ انہوں نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو بجھوادیا ہے۔ملک شہزاد اعوان این اے 249 کے ہی صوبائی حلقے پی ایس 116 سے عام انتخابات میں

منتخب ہوئے تھے۔جبکہ ضمنی الیکشن کیلئے بھی انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم پارٹی قیادت کی جانب سے ضمنی الیکشن کیلئے تحریک انصاف ضلع غربی کے صدر امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جس پر ملک شہزاد اعوان سخت نالاں ہیں۔ملک شہزاد کے قریبی زرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی امیدوار امجد آفریدی حلقے میں غیر مقبول ہے، یہ سیٹ ہر حال میں جیت کر وزیراعظم کو تحفے میں دینی ہے اس لیے استعفیٰ دیا ہے۔اس سے قبل ملک شہزاد اعوان نے وزیراعظم عمران خان کو بھی خط لکھا تھا کہ اگر مقامی اور درست امیدوار کو ٹکٹ نہ دیا گیا تو نشست ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔واضح رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں اس حلقے سے تحریک انصاف کے فیصل واوڈا نے محض چند سو ووٹوں کی لیڈ سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو شکست دی تھی۔یہاں یہ بات بھی قابل زکر ہے کہ ملک شہزاد اعوان بھی صوبائی۔اسمبلی کی نشست پر صرف 200 ووٹ کے مارجن سے ن لیگ کے ہی امیدوار سے جیتے تھے۔اگر ان کا استعفیٰ منظور کرلیا جاتا ہے تو تحریک انصاف کے ہاتھ سے صوبائی اسمبلی۔کی یہ۔نشست بھی نکل سکتی ہے‎



کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…