جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

مسلم لیگ ن کا اجلاس، مریم نواز اور حمزہ شہباز میں اختلافات، سخت جملوں کا تبادلہ،نوازشریف بیٹی سے ناراض، حمزہ سے سیکھنے کا مشورہ

datetime 19  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے حوالے سے حکمت عملی طے کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کے اجلاس میں مریم نواز اور حمزہ شہباز میں اختلافات پیدا ہوگئے، دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف سخت جملوں کا استعمال بھی کیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کو مسلم لیگ ن کے ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق

پی ڈی ایم کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا، جس میں شریف خاندان کی اہم شخصیات اور پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم اور پارٹی سیاست سے متعلق حکمت عملی مرتب کرنے کے دوران رہنماؤں میں اختلاف ہوا۔ مریم نواز نے حمزہ شہباز کی سیاست پر تنقید کی جس پر نواز شریف نے بیٹی سے ناراضی کا اظہار کیا جبکہ حمزہ شہباز نے اس کا بھرپور انداز میں جواب دیا۔ اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ’اگر ہمیں اسی طرح سیاست کرنی ہے تو مسلم لیگ (ن) تقسیم ہوجائےگی، میرے سیاسی استاد نوازشریف ہیں تو میں کس طرح سے ایسی (جارحانہ) سیاست کرسکتا ہوں‘۔مریم نواز کے اعتراض پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ میری طرز سیاست پر اعتراض کررہی ہیں تو آپ اپنے والد پر اعتراض کررہی ہیں‘۔نوازشریف نے مریم نواز کو بات کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ ’خاموش ہوجاؤ اور حمزہ شہباز سیاست سیکھو‘۔ اجلاس میں نوازشریف کی باربار برہمی کے باوجود جب معاملہ نہ سنبھلا تو نوازشریف اپنی نشست چھوڑ کر چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کےدوران مریم نواز اور حمزہ شہباز میں تلخ جملوں کاتبادلہ بھی ہوا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو پیپلزپارٹی سے مذکرات کرنے اور انہیں اسمبلی سے استعفوں پر آمادہ کرنے کا اہم ٹاسک بھی دیا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…