منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت کا عام آدمی کو 14 لاکھ روپے میں گھر دینے کا اعلان

datetime 19  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت نے صوبہ پنجاب میں عام آدمی کو 14 لاکھ روپے میں گھر دینے کا اعلان کردیا ،سرکاری زمین غریب آدمی کے استعمال میں لائی جائے گی ، جس پر تعمیر شدہ گھر 14 لاکھ روپے میں دیا جائے گا۔

جمعہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے20 اضلاع کی 26 تحصیلوں میں 14 لاکھ روپے میں عام آدمی کو گھر دیا جائے گا ، جس کے لیے پنجاب پیری اربن اسکیم ایک نیا منصوبہ لا رہے ہیں ، اس کے تحت صوبہ پنجاب کی ہر تحصیل میں ہاؤسنگ کا منصوبہ شروع کیا جائے گا ، پہلے فیز میں 3 ہزار کینال پر 26 تحصیلوں میں یہ منصوبہ شروع ہو رہا ہے ، جس کے لیے 21 ہزار 7 سو درخواست موصول ہوئی ہیں ، نیا پاکستان اتھارٹی میں ان درخواستوں کو شارٹ لسٹ کیا جا رہا ہے ، اس کے لیے مخدوم ہاشم جوان بخت کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اپریل میں منصوبے کے پہلے فیز پر کام شروع ہوجائے گا ، گھروں کومارگیج کر کے لوگوں کے حوالے کیا جائے گا ، ایک گھر کے لیے شہریوں کو 5700 روپے کی قسط ادا کرنا ہوگی جب کہ ہاوسنگ سیکٹر میں مارگیج کینظام میں بہتری لے کر آئے ہیں ، جس کی وجہ سے اب آپ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے بھی انقلاب دیکھیں گے ، دنیا کے بڑے ملکوں میں بھی گھر بنانے کے لیے قرضہ کی ضرورت ہوتی ہے ، کیوں کہ امریکا یا لندن میں بھی سب لوگ یکمشت پیسہ دے کر گھر نہیں بنا سکتے ، نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے گھروں کے لیے قرضے کے حصول کے لیے راہ ہموار کردی ہے۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ یونیورسٹیز کے ساتھ ایم او یو سائن کیا جائے گا جس کے تحت ریور راوی پراجیکٹ کے لیے پہلے مرحلے میں یونیورسٹی کے گریجویٹس کو نوکریاں دیں گے ، ہر سال فریش گریجویٹس کو ایک سال کے لیے نوکری دی جائے گی کیوں کہ ریور راوی منصوبے میں لاکھوں نوکریاں سامنے آئیں گی۔



کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…