اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی کا استعفوں سے انکار، ن لیگ نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 19  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ امید ہے پیپلزپارٹی حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ساتھ چلے گی۔لیگی رہنما احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم قائم کرنے کا مقصد اقتدار کا

حصول نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں طے ہوا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نون لیگ کا ہوگا۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنمااعتزازاحسن نے عمران خان کو نواز شریف سے بہتر وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ کے بعد پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں سے مزید فاصلہ پیدا کرلیا ہے، پی ڈی ایم میں ابہام پیدا کرنے کی کوشش ہے کہ کوئی نیا سلیکٹڈ آرہا ہے،پی ڈی ایم کا ایجنڈا ابھی تک مسلم لیگ (ن)نے سیٹ کیا جبکہ اتحاد میں شریک میں تمام جماعتوں کا فیصلہ مسلم لیگ (ن)کرنا چاہتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سابق گورنر محمد زبیر جاکر آرمی چیف سے ملاقاتیں کرتے ہیں، پی ڈی ایم جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر سفارتکاری شروع کردیتے ہیں، اسی طرح گوجرانوالہ جلسے میں تقریر پر کسی کواعتماد میں نہیں لیاگیا لیکن جب ناکام ہوتے ہیں توآپ پانسہ پلٹ دیتے ہیں۔اعتزاز احسن نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سال میں ایک مرتبہ بھی ہسپتال نہیں گئے، نوازشریف کو بظاہر کوئی بیماری نظر نہیں آرہی، وہ آج سے 20 برس پہلے بھی معاہدہ کرکے چلے گئے تھے ،یہ جیلوں میں نہیں رہ سکتے۔سینٹ انتخابات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں یوسف رضا گیلانی کے علاوہ کوئی شخص نہیں تھا جو چیئرمین سینیٹ کا انتخاب جیت سکے، چیئرمین سینیٹ کے انتخا ب کے معاملے پر غور کررہے ہیں کہ اسے کس عدالت میں چیلنج کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کوخود مختار صوبہ دیکھنا چاہتی ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…