منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت کا ای ووٹنگ سسٹم آئندہ انتخابات میں متعارف کرانے کا اعلان

datetime 19  مارچ‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیربرائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ ای ووٹنگ سسٹم کو آئندہ انتخابات میں متعارف کرایاجائیگا اوراس پر تیزی سے کام جاری ہے، آزاد کشمیر میں 12 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ای ووٹنگ متعارف کروانا چاہتے ہیں تاہم ایسا ممکن نظر نہیں آرہا ہے۔ قانونی معاملات کی وجہ سے مسائل درپیش ہیں،وزیراعظم کے ساتھ ایم کیوایم کے

وفد کی ملاقات میں تمام وفاقی وزرا موجود تھے۔ ایم کیو ایم نے وزیراعظم کے سامنے تمام تفصیلات رکھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر نے کہاکہ دنیا میں ٹیکنالوجی کی میدان میں تبدیلی آرہی ہے،یورپ اور امریکا بہت آگے نکل چکا ہے، ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم کا مشن ہے۔وزیراعظم کی خواہش تھی کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلیے ای ووٹنگ متعارف کروائی جائے۔امین الحق نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ای ووٹنگ کو دیکھ رہی ہے۔آزادانہ ، شفاف اور منصفانہ انتخابات کروانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔وزارت آئی ٹی کا کام شفاف انتخابات میں تیکنیکی معاونت فراہم کرناہے۔فائیو جی ٹیکنالوجی سے متعلق انہوں نے کہا کہ اگلے سال دسمبرتک فائیو جی پاکستان میں لائونچ ہوجائیگا۔ پاکستان کا انفرااسٹریکچر اس قابل نہیں تھا اور اس کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ جب تک فور جی کا دائرہ وسیع نہیں ہوگا، فائیو جی کو متعارف کروانے میں مشکلات درپیش رہیں گی۔ ہر ماہ 14 لاکھ صارفین کو فور جی کی سہولت دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی رہی۔ قومی اسمبلی سمیت چئیرمین سینیٹ اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کیلیے ایم کیوایم نے پی ٹی آئی کو ووٹ کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے ساتھ ایم کیوایم کے وفد کی ملاقات میں تمام وفاقی وزرا موجود تھے۔ ایم کیو ایم نے وزیراعظم کے سامنے تمام تفصیلات رکھیں۔ وفاقی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ شہری سندھ کے ساتھ انصاف کیا جائے۔امین الحق نے بتایا کہ حکومت کو کہا ہے کہ سندھ کے لیے ترقیاتی فنڈ کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ حیدرآباد یونی ورسٹی کے معاملات کو تیز کیا جائے یا کوئی متبادل رکھا جائے۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے فوری طور پر حکم جاری کیاہے۔ اس کے علاوہ ایم کیوایم کے سیکٹر آفسز سمیت لاپتہ کارکنوں کے معاملات پروزیراعظم نے ہدایت دی کہ میرٹ پر اس معاملے کو دیکھا جائے اور کوئی حل نکالا جائے۔



کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…