جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

’’اتوار سے کہاں بارشیں اور ژالہ باری ہو گی ‘‘ محکمہ موسمیات نے شہروں کی فہرست جاری کر دی

datetime 19  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے اتوار سے منگل تک ملک کے اکثر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ مغربی ہوائوں کا سلسلہ ہفتے کی شب پاکستان میں داخل ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ اتوار کو بالائی اور وسطی

علاقوں میں پھیل جائے گا، جس کے زیر اثر کوئٹہ،ژوب، سبی، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بارش کا امکان ہے۔کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، ایبٹ آباد، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، بھکر، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، سیالکوٹ، اور جھنگ میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، قصور اور اوکاڑہ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور قصور میں بدھ کے روز بھی بارش کا امکان ہے۔پیر اور منگل کو کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ 23 مارچ کی صبح بھی لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں سرد اور گرم ہوتے علاقوں میں موسم پھر کروٹ بدلے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…