اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

ہمیں ڈکٹیٹ نہ کیا جائے ،ہم نے فیصل واوڈا کیخلاف مائنڈ بنایا ہوتا تو نااہلی کیس ایک سال نہ چلتا، چیف الیکشن کمشنر کا دعویٰ

datetime 18  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)چیف الیکشن کمشنر نے فیصل واوڈا نااہلی کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ ہمیں ڈکٹیٹ نہ کیا جائے اور اگر ہم نے فیصل واوڈا کیخلاف مائنڈ بنایا ہوتا تو نااہلی کیس ایک سال نہ چلتا۔ جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے سینیٹر فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت کی تو فیصل واوڈا الیکشن

کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔وکیل فیصل واوڈا نے کہا کہ وکیل جہانگیر جدون جب تک اس کیس میں پارٹی نہیں بنتے انکو دلائل دینے کا حق نہیں، این اے 249 سے فیصل واوڈا استعفیٰ دے چکے ہیں اور ہم نے الیکشن کمیشن کے تینوں سوالوں کے جواب دے دیے ہیں، اب فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوچکے ہیں، اس لیے ان کیخلاف درخواستیں غیر موثر ہوچکی ہیں، سپریم کورٹ بھی بار بار کہہ چکی ہے 62 ون ایف پر الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں۔ممبر کے پی کے ارشاد قیصر نے کہا کہ ایک دفعہ کی نااہلی ہمیشہ کی نااہلی ہوتی ہے۔ وکیل فیصل واوڈا نے ان سے کہا کہ آپ مائنڈ نہ بنائیں، میری گزارشات سنیں۔ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہا آپ کا کیا مطلب ہے کہ ہم مائنڈ بناکر بیٹھے ہیں، مائنڈ بنا ہوتا تو یہ کیس ایک سال نہ چلتا، آپکو بار بار مواقع دئیے گئے اور آپ کہہ رہے ہیں کہ ہم مائنڈ بناکر بیٹھے ہیں۔فیصل واوڈا روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے میرے حلف نامہ سے متعلق الیکشن کمیشن کو تحقیقات کا کہا ہے، کمیشن میرے حلف نامہ پر تحقیقات کرا لے کہ میں نے جھوٹ بولا یا نہیں، میرا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے جیسے میں نے کوئی چوری کی ہے، اگر میں غلط ہوں تو مجھے بے شک پھانسی چڑھا دیں، میرے ساتھ ویسا ہی سلوک کیا جائے جیسے اسطرح کی درخواستوں پر ماضی میں ہوتا رہا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے ان سے کہا کہ فیصل واوڈا صاحب آپ جذباتی ہورہے ہیں، آپ بیٹھ جائیں۔فیصل واوڈا کے وکیل نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق حلف نامہ پر تحقیقات کررہا ہے، ان کے خلاف درخواستیں مسترد کی جائیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن کو ڈکٹیٹ نہ کریں،

درخواستوں کے غیر موثر ہونے پر دلائل دیں۔ ممبر کے پی کے ارشاد قیصر نے کہا کہ ہم کسی کی پارٹی دیکھتے ہیں نہ شکل، ہم صرف قانون کی کتابوں کو دیکھتے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فیصل واوڈا کے قومی اسمبلی نشست پر استعفیٰ کے بعد صورتحال تبدیل ہوگئی ہے۔ ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ آئندہ سماعت پر

کسی فیصلہ تک پہنچیں گے۔الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے سینیٹ کے امیدوار دوست علی جیسر کی درخواست پر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی۔ فیصل واوڈا نے سماعت ملتوی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کورٹ روم میں سجدہ کیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہاکہ ہمیشہ سچ کی فتح ہوتی ہے، الیکشن کمیشن کا شکرگزار ہوں کہ وہ طریقے سے دونوں پارٹیوں کو سن رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی

لاوارثوں نے سیاسی کیس بنایا ہے، ان سیاسی لاوارثوں کو ہمیشہ گلے سے پکڑا ہے اب ان کو حلق سے پکڑوں گا۔صحافی نے سوال کیاکہ واوڈا صاحب آپ نے امریکی شہریت کب ترک کی جس پر فیصل ووڈا نے کہاکہ آپ لوگ اپنا مصالحہ لگائیں خبریں چلائیں ،اگر مصالحہ کم پڑ جائے تو مجھ سے پیسے لیکر مزید شامل کریں۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی کیس مجھے بلیک میل کرنے کیلئے بنایا، الیکشن کمیشن کو مطمئن کرنا دونوں فریقین کا کام ہے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…