جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

طاقتور قوتیں ملک کی محافظ بنیں ایک ناجائز کی محافظ نہ بنیں، مولانا فضل الرحمن کا مطالبہ

datetime 18  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ طاقتور قوتیں ملک کی محافظ بنیں ایک ناجائز کی محافظ نہ بنیں، ہم ملک کے وفادار ہیں،ہر ایک کو اپنے دائرے کے اوپر واپس جانا ہوگا،تحریکوں میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں ،اگر تحریکوں میں کئی پارٹیاں ہوں تو ساتھ چلانا سیاست کا مشکل ترین وقت

ہوتا ہے ،اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم خوش اسلوبی کیساتھ اپنی تحریک کو آگے بڑھائیگا ،جے یوآئی قوم کو مایوس نہیں ہونے دے گی ،ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں ہونے دیں گے،ہم پاکستان کے ساتھ تھے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔جمعرات کو یہاں جے یو آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم نے اپنی تمام زندگی حق کی بالادستی کیلئے وقف کردی۔انہوںنے کہاکہ ہمیں فرقہ واریت کا سامنا ہے ،اسلام ایک عالمگیر دین ہے، ہم دین اسلام کے داعی ہیں ،تعصب، نفرت اور لسانیت سے ہمیں دور رہنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ہم پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرتے ہیں ،ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں ،جو قوتیں سمجھتیں ہیں اس نالائق حکومت کو سہارادیں گے ان کو بھی سوچنا ہوگا ،ہم نے اگر سیاست کرنی ہے تو ملک کو سمجھنا ہوگا ،ایک ہمارا الیکشن ہم سے چوری کیا گیا ،دوسروں کو چور کہنے والے پوری الیکشن چوری کہتے ہیں ،پھر دھڑلے سے کہتے ہیں ہم نے نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ ہم ملک کے وفادار ہیں،ہر ایک کو اپنے دائرے کے اوپر واپس جانا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ایک ادارہ یہ سمجھے میرے ساتھ اگر وفادار ہے تو پاکستان کے ساتھ وفادار ہیں ،ہم اپنے بڑھ کر زیادہ وفادار ہیں ،ہمارے ساتھ اختلاف ملک کیلئے کریں ،ہم ایک قوم کے تصور کے ساتھ ملک میں رہنا چاہتے ہیں ،ہمارے ملک پر ناجائز

حکومت مسلط کردی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ اڑھائی سال میں ثابت کردیا ہے کہ ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ،پانچ سال گزر جائیں گے آپ یہی کہتے رہیں گے ،اپنی نااہلی تسلیم کرو اور اقتدار چھوڑ دو ،طاقتور قوتیں ملک کی محافظ بنیں ایک ناجائز کی محافظ نہ بنیں۔ انہوں نے کہاکہ جے یوآئی پہلے دن سے جہاں کھڑی تھی آج بھی وہیں

کھڑی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے قربانیاں اس لئے نہیں دیں کہ پیچھے ہٹ جائیں گے ،سیاست میں ہیں تو اقتدار بھی آئے گا اور جیل بھی۔انہوںنے کہاکہ موجودیت حکمران سیاست کے اصول سے واقف نہیں ،جو بین الاقوامی قوتوں کا ایجنٹ بن کر آتا ہے ،کسی ایک بات پر تو شرمندہ ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ تحریکوں میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں ،اگر

تحریکوں میں کئی پارٹیاں ہوں تو ان کو ساتھ چلانا سیاست کا مشکل ترین وقت ہوتا ہے ،پی ڈی ایم خوش اسلوبی کے ساتھ اپنی تحریک کو آگے بڑھائے گا۔انہوں نے کہاکہ سیاست مایوسی کانام نہیں پرامید ہونے اور جرات کا نام ہے،جے یوآئی قوم کو مایوس نہیں ہونے دے گی ،مورچے جنگ میں تبدیل ہوتے رہتے ہیں ،ایک نئی حکمت کے ساتھ پیچھے آجائیں تو اس میں گناہ نہیں ،ہم نے ایک نئی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھانا ہے ،اور حکمرانوں کو سکون کی نیند

نہیں سونے دینا۔انہوںنے کہاکہ ہمارے ملک میں ایسی حکومتیں لائی جاتی ہیں تاکہ مغرب کا ایجنڈا ادھر بھی لایا جائے،ہماری پارلیمنٹ اور اداروں پر دباؤ ڈالا جاتا ہے،آج کے حکمران بھی اسی بین الاقوامی ایجنڈے پر ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ آئین سے اسلامی دفعات ختم کی جائیں تو سن لو جب تک جمعیت ہے اس وقت تک ایسا ممکن نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں ہونے دیں گے،ہم پاکستان کے ساتھ تھے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…