اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان کو عالمی طاقتوں کا’’پیادہ‘‘ قرار دے دیا گیا

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے مولانا فضل الرحمان کو عالمی طاقتوں کا پیادہ اور منافق قرار دے دیا۔مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی سیاسی ابلاغ شہباز گلنے کہا کہ اقتدار کے لیے امریکا کے پاؤں پڑنے والے مولانا عالمی طاقتوں کے پیادے ہیں۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ ان کی نظر میں ہر وہ حکومت ناجائز ہے، مولانا جس کا حصہ نہیں بن سکیں، آئین کو ذاتی فائدے کیلئے استعمال کرنے والے

مولانا منافقت سے بھرے ہوئے ہیں۔معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی عارضی کرسی چھن جانے پر مولانا اضطراب کا شکار ہیں، مولانا کی امامت میں کرپشن اتحاد تنکوں کی طرح بکھر گیا ہے کیونکہ اب قوم جان چکی ہے کہ کرپشن آپکا ایمان اور بلیک میلنگ آپ کے ہتھیار ہیں۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ مولاناجتنی مرضی کوشش کرلیں، اب ڈرامے بازیوں سے کام نہیں چلنے والا،مولانا کی سیاست شریف، زرداری خاندان کے پاؤں پڑنے تک محدود ہوچکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…