اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

واک کرکے مسجد آتے ہیں اور واک کرکے جاتے ہیں،ایم کیوایم لندن کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم چلانیوالی کہکشاں حیدر کی ایک اور آڈیو منظرعام پر آگئی،مزید تہلکہ خیز انکشافات

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایم کیوایم لندن گروپ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم چلانیوالی کہکشاں حیدر کی ایک اور آڈیومنظرعام پر آگئی ہے، جس میں وہ ٹارگٹ کلر کو ہدایت دے رہی ہے کہ فجر میں کام نہیں کرنا، دوپہر یا مغرب کے وقت کام کریں۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم لندن کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم چلانے والی کہکشاں کی ایک اور آڈیو سامنے آگئی، جس میں کہکشاں حیدر ٹارگٹ کلر کو ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی ہدایت کررہی ہے۔آڈیو میں کہکشاں نے سرینا مارکیٹ کے قریب جامعہ مسجد کے پیش امام کو نشانہ بنانیکی بات کرتے ہوئے کہا کہ پیش امام

وہی قریب میں رہتے ہیں واک کرکے مسجد آتے ہیں اور واک کرکے جاتے ہیں۔ایم کیو ایم لندن کی رکن نے ٹارگٹ کلر کو ہدایت دی کہ فجر میں کام نہیں کرنا، فجر میں سناٹا ہوتاہے، فجر میں سناٹے کی وجہ سے دور سے ہی پتہ چلتا ہے کہ گاڑی آرہی ہے یا بائیک آرہی ہے۔کہکشاں حیدر نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دوپہر یا مغرب کے وقت کام کریں جب ٹریفک چل رہا ہو،ایسے وقت میں انسان ٹریفک میں گھس کر نکل جاتا ہے۔یاد رہے چند دن پہلے سی ٹی ڈی حکام نے کہکشاں حیدر کی ایک آڈیو پریس کانفرنس میں صحافیوں کو سنائی تھی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…