اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

کمسن ڈرائیور کی کینال روڈ پر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، بچے کا والد گرفتار

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پولیس نے صوبائی دارالحکومت کی مرکزی شاہراہ پر ڈرائیونگ کرنے والے بچے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گاڑی کا سراغ لگا لیا، پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر بچے کے والد کو حراست میں لے لیا۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر کمسن بچے کو گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو میں

دوسری نشست پر بھی ایک شخص کو بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔کمسن ڈرائیور کینال روڈ پر مغلپورہ سے ہربنس پورہ کی جانب گاڑی ڈرائیو کرتا رہا۔ نزدیک سے گزرنے والی فیملی نے تمام منظر موبائل کیمرہ سے عکس بند کر لیا۔ ویڈیو میں گاڑی کا نمبر ایل سی 4594 واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔سی ٹی او لاہور نے گاڑی مالک کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی قبضے میں لے لی ہے جبکہ بچے کے والد کو غیر ذمہ داری پر حراست میں لے لیا گیا۔پولیس نے ویڈیو کی مدد سے گاڑی کے مالک کو ٹریس کیا، گاڑی کے کاغذات، مالک کا ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کیلئے گاڑی کو تھانے منتقل کردیا گیا، والدین کی طرف سے انتہائی غیرذمہ دارانہ رویہ قابلِ افسوس ہے، شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے قوانین کا احترام کریں۔کمسن ڈرائیور کے والد سنیل گلفام نے پولیس کو بتایا کہ گاڑی بینک کی ملکیت ہے جہاں وہ کام کرتا ہے۔ پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر بچے کے والد کو حراست میں لے لیا۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر کمسن بچے کو گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو میں دوسری نشست پر بھی ایک شخص کو بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…