ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

‏’’پیپلزپارٹی کو نکالا تو پی ڈی ایم اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گی‘‘‏ مریم نواز اب تک کیا کرتی رہیں؟ اعتراز احسن کا تہلکہ خیز انکشاف ‎

datetime 17  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو نکالا تو پی ڈی ایم اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گی۔ایک انٹرویو میں پیپلزپارٹی رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ لانگ مارچ ملتوی ہونے سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگا ہے، یہ پی پی کو پی ڈی ایم سے نکالیں گے تو پچھتائیں گے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز اب تک پی ڈی ایم کو ڈکٹیٹ کرتی تھیں

، گوجرانوالہ میں جاکر انہوں نے اعلان جنگ کیا اور کسی کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے یہاں تک کہہ دیا کہ ہم پاکستان کھپے نہیں کہیں گے، مریم نواز بھی وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتی ہیں۔پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم کو آصف زرداری کو سننا چاہیے، ہمیں کہتے ہیں استعفے دیں اور جیل بھی جائیں، نواز شریف،اسحاق ڈار باہر بیٹھے ہیں، کم از کم اسحاق ڈار کو ہی بھیج دیں، وہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے تک نہیں آئے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی منتخب ہوگئے اگر گیلانی چیئرمین سینیٹ بن جاتے تو حکومت کو ٹھوکر لگتی۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا نواز شریف آپ پناہ گاہ میں بیٹھے ہیں، پی ڈی ایم میں یہ لوگ ہر بات اپنی کرتے ہیں، پی ڈی ایم میں بلاول کے موقف کو بھی سنا جائے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…