جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

پاکستانیوں کے لئے خوشخبری، کویت کے 2011 سے بند ویزے جلد کھلنے کا امکان

datetime 17  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدا حمد نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی جانب سے لانگ مارچ ملتو ی کر نے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی طورپر ہیوی ویٹ ہے، اللہ کے حکم سے ان سے نہیں گریگا، نوازشریف پاکستان آنا چاہیں تو چوبیس گھنٹو ں میں پاسپورٹ شارٹ نوٹس پر

تیار کر نے کو تیار ہیں، پاسپورٹ پر صرف پاکستان آ سکیں گے، پیپلز پارٹی نے سیاسی فیصلہ کیا ہے، پی ڈی ایم اسمبلی میں آئے،وزیراعظم کا پیغام لے کر قطر گیا تھا، پاکستانیوں کے لیے کویتی ویزے جلد کھلنے جارہے ہیں،پاکستان میں دو نئے ڈیم بنانے جا رہے ہیں،ڈیم سے بجلی سستی روزگار میں اضافہ ترقی ہو گی، مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ نادرا ایف آئی اے، پاسپورٹ میں لمبے عرصے سے بیٹھے لوگوں کو تبدیل کرنے جارہے ہیں، ڈھائی سال گزر گئے ہیں، حکومت کا بڑا حصہ گزر چکا ہے، سات سے 8 دنوں میں فیصلے لاگو ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن چھ مہینے سے ٹی وی ٹی وی کھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں دو ڈیم بننے جارہے ہیں، بجلی سستی ہوگی، روزگار ملے گا،عمران خان سیاسی طور پر ہیوی ویٹ ہے، اللہ کے حکم سے ان سے نہیں گرے گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے تمام وزرا کو متحرک ہو کر کام کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کویت کے 2011 سے بند ویزے کھلنے جارہے ہیں،نواز شریف کا پاسپورٹ شارٹ نوٹس پر تیار کرنے کو تیار ہیں،نواز شریف اس پاسپورٹ پر صرف پاکستان آسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ میں دو سیاسی سوچ کے گروپ ہیں اور خاندان کے اندر ہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹھنڈ کے

روزے گزریں گے، سیاست میں سکون آیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری تاش چھاتی کے ساتھ رکھ کر کھیلتے ہیں،پیپلز پارٹیش نے سیاسی فیصلہ کیا ہے،پی ڈی ایم اسمبلی میں آئے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ نہ دوسری کی وزارت میں مداخلت کرتا ہوں اور نہ کرنے دیتا ہوں، وزیراعظم کا پیغام لے کر قطر گیا تھا، قطر سے ایل این

جی کی ڈیل ہوئی ہے، تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کائرہ صاحب دوست ہیں، کھوسہ دوست ہیں، بلاول بھی دوست ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیر اعظم کورونا کے باعث جلسے موخر کر دیئے ہیں،وزیر اعظم نے 8ارب کا رمظان پیکچ دیا ہے،مہنگائی کو کنٹرول کرنا سرے فہرست ہے،بنیادی چیزوں پر کنٹرول کرنا ہو گا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…