اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بینک ڈکیتی کے بعد نوٹوں بھرا تھیلا لیے فرار ہوتے ملزمان کی موٹر سائیکل خراب ہو گئی ، پھر کیا ہوا ؟جانئے

datetime 17  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں دو منٹ چورنگی پر آج ایک بینک میں کی گئی ڈکیتی کے بعد جب ڈکیت فرار ہو رہے تھے تو اس دوران ان کی موٹر سائیکل خراب ہو گئی تھی۔ذرائع کے مطابق بینک ڈکیتوں کے واردات کے بعد فرار ہونے کی ایک حیرت انگیز ویڈیو سامنے آ گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح جب ڈکیت موٹر سائیکل خراب ہونے پر

نہایت سراسیمہ تھے لیکن اس حالت میں بھی انھوں نے دو منٹ چورنگی پر دو منٹ میں واردات کر کے فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی۔اس سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل خراب ہونے کے باوجود ملزمان فرار کیسے ہو گئے؟ ویڈیو میں ڈکیتی کے بعد 2 ملزمان کو فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ایک ملزم کے ہاتھ میں نوٹوں سے بھرا تھیلا بھی دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان نہایت خوف و ہراس کے عالم میں ادھر ادھر بھاگتے پھرے، اور اس دوران ایک نے سامنے سے آنے والے شہری کو اسلحے کے زور پر روکا اور اس سے موٹر سائیکل چھین لی۔ڈکیت خوف کے عالم میں ادھر ادھر بار بار دیکھ رہے تھے، اور مسلسل حرکت میں تھے، اس دوران انھوں نے لوگوں کو ڈرانے کے لیے فائرنگ بھی کی، اور گولیاں وہاں کھڑی ایک گاڑی، بینک کے شیشے اور کھمبے پر لگیں۔خیال رہے کہ بدھ کی صبح کراچی کی 2 منٹ چورنگی پر یہ واردات 2 منٹ میں انجام دی گئی تھی، ڈاکو 11 بج کر 8 منٹ پر بینک میں گھسے، اور 11 بج کر 10 منٹ پر فرار ہو گئے، اس دوران ڈاکو بینک سے 10 لاکھ روپے سے زائد رقم لے اڑے۔‎



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…