اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کو پاک فضائیہ کانیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق ایئر مارشل ظہیر احمد بابر ہلال امتیاز ملٹری کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی ایئر چیف مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی جائے گی اور وہ سبکدوش ہونے والے پاک فضائیہ
کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی جگہ لیں گے ایئر مارشل ظہیر احمد بابر اس وقت ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف ایڈمنسٹریشن کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے 1986ء میں پاکستان ایئرفورس کو بطور فائٹر پائلٹ جوائن کیا تھا بعد میں انہوں نے فائٹرز سکواڈرن کی بھی کمانڈ کی اس کے ساتھ ساتھ وہ اسسٹنٹ چیف آف ایئر سٹاف کی حیثیت سے مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں وہ ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹس بھی رہے جبکہ وزارت دفاع میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری بھی اپنی خدمات سرانجام دیں۔وہ کمبٹ کمانڈرز سکول ایئر وار کالج اینڈ رائل کالج آف ڈیفنس سٹیڈیز یو کے گریجویٹ ہیں انہیں ان کی خدمات کے اعتراف پر ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ امتیاز ملٹری سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ نئے ایئر چیف کا تعلق گجرات کے گاؤں سدھ سے ہے گجرات کا موضع سدھ جنرل راحیل شریف کا ننیالی گاؤں ہے اور گجرات سے تعلق رکھنے والے یہ تیسرے سروسز چیف ہیں اس سے پہلے ایڈمرل محمد شریف اور جنرل راحیل شریف سروسز چیف رہ چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کو پاک فضائیہ کانیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق ایئر مارشل ظہیر احمد بابر ہلال امتیاز ملٹری کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی ایئر چیف مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی جائے گی