اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

اب آپ کا اپنا مکان ہوگا، یہ ہی ہے نیا پاکستان، وزیراعظم کے غریب طبقہ کو گھروں کی فراہمی کے وعدہ کی تکمیل کا آغاز

datetime 17  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت جمعرات سے گھروں کی فراہمی شروع ہورہی ہے، اب آپ کا اپنا مکان ہوگا، یہ ہی ہے نیا پاکستان۔سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ خوابوں کی تعبیر اور گھروں کی تقسیم مبارک ہو۔فیصل جاوید نے کہا کہ وزیر اعظم کے نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت جمعرات سے گھروں کی فراہمی شروع ہورہی ہے، اب آپ کا اپنا مکان ہوگا، یہ ہی ہے نیا پاکستان، عوام

کیلئے احساس قوم کی تقدیر بدل دیتا ہے۔خیال رہے گیارہ سال بعد اسلام آباد کے مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کو گھروں کی فراہمی کا منصوبہ مکمل ہوگیا، وزیراعظم جمعرات کو ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت رہائشی فلیٹس اورمکانات کی تقسیم کریں گے۔معاون خصوصی زلفی بخاری نے 11سال سے زیرالتوارہائشی پراجیکٹ مکمل کرانے میں اہم کردار ادا کیا، نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت 1000سے زائد فلیٹس اور 500 مکانات تیار کئے گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان مزدورطبقے کیلئے مزید 1500 فلیٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…