ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

پی ڈی ایم میں دوریاں بڑھنے لگیں ، نواز شریف اورآصف زرداری کیا کرنے میں مصروف ہیں ؟وفاقی وزیر اسد عمر کا تہلکہ خیز انکشاف ‎‎

datetime 17  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان آنے کو تیار نہیں، لندن میں بیٹھ کر ہوا کھا رہے ہیں، پی ڈی ایم والے موٹروے پر چلنے والی گاڑیوں کے مسافروں کی طرح ہیں جن کی منزل ایک نہیں ۔ ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پی ڈی ایم والے موٹروے پر چلنے والی گاڑیوں کے مسافروں کی طرح ہیں جن کی منزل ایک نہیں ،

نواز شریف، زرداری اور زرداری نواز شریف کو استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوچکے ہیں اب انہیں کچھ ملنا نہیں اس لیے کھل کر بات کررہے ہیں، پچھلی بار بھی یہ آئے تھے مگر پیپلزپارٹی نے سڑکوں پر آنے سے منع کردیا تھا، نواز شریف لندن میں بیٹھ کر پاکستان کی فوج سے ٹکرانے کی بات کرتے ہیں، عوام ان کے ساتھ نہیں ہے ان کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں۔اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف کی جیب سے کچھ نہیں جائے گا وہ صرف لڑانا چاہتے ہیں، سسٹم ٹوٹے گا تو بھی نواز شریف کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کی عوام کے لیے بہتر کام کرنا ہے، اسمبلی میں آئین سازی کے لیے ہم ہمیشہ سے تیار رہے ہیں، آئینی ترامیم کے لیے دیگر جماعتوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے، سیاست میں مفاہمت ہوسکتی ہے اور ہونی بھی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جرم اور سیاست میں فرق ہوتا ہے، جرم کی معافی نہیں ہوسکتی، فٹیف قوانین پر اپوزیشن نے کہا این آر او ملنے تک بات نہیں کریں گے، ہمارے دروازے کل بھی کھلے تھے آج بھی کھلے ہیں، قانون سازی کے لیے کل نہیں ہم آج ہی بیٹھنے کو تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…