جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

کورونا کی تیسری لہر ، ملکی بڑی یونیورسٹی نے تمام تعلیمی سرگرمیاں 2ہفتے کیلئے آن لائن میڈیم پرمنتقل کر دی گئیں

datetime 16  مارچ‬‮  2021 |

سرگودھا(این این آئی)کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش ِنظر سرگودہا یونیورسٹی کی تمام تعلیمی سرگرمیاں 2ہفتے کے لیے آن لائن میڈیم پرمنتقل کر دی گئیں۔زرائع کے مطابق  پنجاب میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش ِنظر حفاظتی اقدامات اْٹھاتے ہوئے سرگودھا یونیورسٹی نے تمام تر تعلیمی سرگرمیاں دو ہفتے کیلئے آن لائن میڈیم پر منتقل کردیں۔ یونیورسٹی اعلامیہ کے مطابق

کرونا وباء  سے نمٹنے اور تعلیمی سرگرمیوں کے حوالہ سے قائم کردہ کمیٹی نے کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر فزیکل کلاسز کو آن لائن میڈیم پر منتقل کرنے اورتمام ہاسٹلز کو خالی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔کمیٹی نے یہ فیصلہ  کیا کہ دو ہفتوں کیلئے طلبہ کویونیورسٹی آنے کی اجازت نہیں ہوگی تاکہ طلبہ کورونا وباء سے محفوظ رہیں۔ دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے وہ طلبہ جنہیں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اور جن کے فزیکل امتحانات دو ہفتوں کے دوران طے ہیں ان کو ہاسٹلز میں رہنے کی اجازت ہوگی تاہم ان کیلئے لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ کوویڈ19 کے ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد کریں۔سرگودھا یونیورسٹی نے ٹرانسپورٹ سروس بھی دو ہفتوں کیلئے بند کر دی ہے اور بتایا کہ دو ہفتوں کے بعد کمیٹی کا دوبارہ اجلاس ہوگا جس میں صورتحال کا پھر سے جائزہ لینے کے بعد یونیورسٹی کے آئندہ تعلیمی ماحول کو بحال کرنے، کلاسز کے آن لائن یا فزیکل انعقاد کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…